سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف اور مریم نواز کیلئے نواز شریف کا خفیہ پیغام لے کر پاکستان واپس آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن سے براستہ دبئی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے۔ شاہد خاقان عباسی نے امریکہ سے واپسی پر 5 روز لندن میں قیام کیا اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد

نواز شریف سے ملاقات بھی کی۔اس ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی شہباز شریف اور مریم نواز کے لیے نواز شریف کا اہم پیغام بھی لا ئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی سینیٹ انتخابات اور پی ڈی ایم تحریک کی حکمت عملی کے متعلق مریم نواز اور شہباز شریف کے لیے نواز شریف کا پیغام لائے ہیں، شاہد خاقان عباسی کی رواں ہفتے مریم نواز اور شہباز شریف سے ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جس میں وہ دونوں رہنماؤں کو پارٹی قائد کا پیغام پہنچائیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 25 دسمبر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔شاہد خاقان اپنی ہمشیرہ کی عیادت کے لیے امریکہ جانا تھا تاہم ان کے امریکہ سے واپسی پر نواز شریف سے ملاقات کا امکان روشن ہو گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے لندن پہنچ کر پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ اسی دوران نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ظفر ہلالی نے انکشاف کیا تھا کہ لندن میں نواز شریف سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی لندن میں وہ رول پلے کر رہے ہیں جو محمد علی درانی نے ادھر شہباز شریف کے ساتھ پلے کیا تھا۔ میرے خیال میں شاہد خاقان عباسی باقاعدہ پیغام لے کر گئے ہیں اور بات چیت چل رہی ہے،اب دیکھنا چاہئیے کہ اس بات چیت کا نتیجہ کیا نکلا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں