وہ واحد وزیر جوعمران خان کے ایک اشارے پر تیار رہتا ہے، ننانوے فیصد وزرا وزیراعظم کے کنٹرول میں نہیں

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ جو وزیر حکومتی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتا، وہ چلا جائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 99 فیصد وزیر عمران خان سے اتفاق نہیں کرتے ۔ ان کے وزیروں کو بھی پتہ ہوتا ہے کہ خان صاحب کا

وزیروں کے کس گروپ کی طرف اشارہ ہے۔جبکہ مراد سعید عمران خان کے اشارے پر “وزیروں” پر پھٹ پڑتے ہیں۔ جس کو کابینہ سے بھیجنا ہوتا ہے خود سامنے نہیں آتے، جن کو لانا ہوتا ہے اُن سے خود کہتے ہیں کہ اچھا کیا ہوا تھا ؟ واپس آ جاؤ کابینہ میں۔ پھر اعظم سواتی کو بھیج دیتے ہیں کہ واپس لے کر آئیں۔ ان کا اسٹائل زبردست ہے۔ یہ یہی ظاہر کرتے ہیں کہ سب اچھا ہے۔تجزیہ کارنے مزید کہا کہ معاون خصوصی شہزاد اکبر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔شہزاد اکبر وکٹ کے آٹھوں جانب کھیل رہے ہیں۔ شہزاد اکبر نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو باتیں کرنے کے علاوہ کیا دکھ پہنچایا ؟ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پاگل نہیں بنانا چاہئیے۔ شہزاد اکبر بس پریس کانفرنسز کرتے رہتے ہیں۔ شہزاد پیسہ لا کر دکھائیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا کہ آئندہ اگلے چند روز میں کچھ اتنے بڑے واقعات اتنی تیزی کے ساتھ جنم لے رہے ہیں، اس میں حکومت اور اپوزیشن غیرمتعلقہ سے ہوجائیں گے، کون سا وزیر کیا کررہا ہے، کون کس کی چغلیاں کررہا ہے، اگلے چند روز میں بہت سارے لوگوں نے نظر ہی نہیں آنا، خاص طور پر جن کے پاس امریکہ کے پاسپورٹ ہیں وہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروا کے جہاز میں بیٹھیں گے اور نکل جائیں گے، بس ان کو موقع مل جائے، بس جو عمران خان کے ساتھ ہیں وہی رہیں گے۔

close