پی ڈی ایم جلسوں میں مدارس کے بچوں کو شریک ہونے سے روکا جائے، وزیراعظم نےوزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو پی ڈی ایم کے جلسوں میں مدارس کے طلبہ کی شرکت کو روکنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم کی طرف سے ہدایت ملنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے اہم اجلاس طلب کر لیے ہیں ، اس سلسلے میں شیخ

رشید احمد کی سربراہی میں علمائے کرام کا اہم اجلاس جمعرات کو ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے امن و امان کے قیام کے لیے وزیر داخلہ شیخ رشید کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی اہم فیصلے کرے گی جب کہ علمائے کرام کے ساتھ باہمی مشاورت کے اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی احتجاجی تحریک کے دوران امن وامان کے قیام پر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ، مذکور اجلاس میں حکومتی ترجیحات کے حوالے سے بھی علمائے کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔یہاں واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملک میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ، اس اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر وزراء نے شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ وزرات داخلہ امن و امان کی بہتری یقینی بنائے ، جس کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی روابط کو بڑھائیں ، کیوں کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ، امن و امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی کو بھی ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، ذراع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو پی ڈی ایم کے جلسوں میں مدارس کے طلبہ کی شرکت کو روکنے کا ٹاسک سونپ دیا ، جس کے بعد اس حوالے سے وزیراعظم کی طرف سے ہدایت ملنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے اہم اجلاس طلب کر لیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close