وزیراعظم نے عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کیلئے ایسا اعلان کردیا کہ شوگرملز مالکان کی چیخیں نکل گئیں

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی درآمد کرنے کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں ،پاناما کے بعد براڈ شیڈ دوسرا بڑا اسکینڈل ہے ،براڈ شیڈ کیس ہمارے موقف کا واضح ثبوت ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت

ترجمانوں کا اجلاس ہواجس میں پی ڈی ایم تحریک ،براڈ شیٹ معاملہ اور چینی سمیت مہنگائی میں کمی لانے پر غور کیا گیا ۔حماد اظہر نے بتایاکہ چینی ہنگامی بنیادوں پر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،درامد کے بعد چینی کی قیمت فوری کم ہوجائے گی ،چینی کی درآمد جلد ہوجائے گی۔ترجمانون کے اجلاس میں مہنگائی کی موازنہ شیٹ پر بحث کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چینی اور انرجی کے معاملے پر اہم فیصلے کرلئے گئے ، وزیوراعظم نے ہدایت کی کہ چینی درآمد کرنے کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں۔وزیر اعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کی ۔فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے براڈ شیٹ پر ترجمانوں کو بریفنگ دی ۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے براڈ شیٹ کے دوران لگنے والے الزامات پر بھی بات کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاناما کے بعد براڈ شیڈ دوسرا بڑا اسکینڈل ہے ،براڈ شیڈ کیس ہمارے موقف کا واضح ثبوت ہے۔ترجمانون کے اجلاس میں شہزاد اکبر اور بابر اعوان پر اپوزیشن کی تنقید کا بھی ذکر ہوا ،ترجمانوں کے اجلاس میں دو وزراء پر براڈ شیٹ الزامات کی نشاندہی بھی کی گئی ۔وزیر نے موقف اختیار کیاکہ اپوزیشن دونوں کابینہ ارکان کا تعلق بھی براڈ شیٹ سے جوڑ رہی ہے۔ ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی کہ مولانا فضل الرحمان سمیت مظاہرین کو الیکشن آنے سے روکا نہیں جائیگا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

close