”مولانا چائے پینے نہیں پلانے جا رہے ہیں” کیپٹن (ر) صفدر کا ترجمان پاک فوج کے بیان پر سخت ردعمل آگیا

پشاور (پی این آئی )مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان راولپنڈی چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جارہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے پاک فوج کے ترجمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی جواب نہیں دینا چاہے تھا اور مولانا کو چائے پانی کی آفر ابھی ہوئی، ہمیں تو چائے کیساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہوچکی ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ اس ملک میں 73 سالوں سے چائے پانی پلایا جارہا ہے لیکن مولانا چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جا رہے ہیں اور مولانا کے پیچھے نیت باندھ چکے ہیں وہ جو کریں گے ہم بھی کریں گے جب کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ،سابق گورنرز سندھ محمد زبیر سے خفیہ رابطے بھی کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں بھی درخواست دی ہے کہ مجھے چیئرمین نیب سے خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close