شیخ رشید کا اسامہ ستی کے والد کو فون ، انکوائری رپورٹ کی تفصیل سے آگاہ کیا

اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسامہ ستی کے والد کو فون کر کے قتل واقعہ انکوائری رپورٹ پر بات چیت کی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو دیکھ لیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کو آگے بھجوایا جائے

گا۔شیخ رشیداحمد نے کہاکہ وزیر اعظم اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ستی کے والد جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت پوری مدد کرے گی۔انہوںنے کہاکہ اگر ہائیکورٹ کے جج سے انکوائری کروانی ہے آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ اطلاع دیں تو وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت قانون کو خط لکھوں گا۔انہوںنے کہاکہ تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ اسامہ کا واقعہ بہت بڑا ہے ،قابل مذمت ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ آزادانہ اور مکمل تحقیقات کے ہمیشہ لیے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ اولین ترجیح ہے کہ آپ اور آپ کا خاندان مطمئن ہو۔۔۔۔ سینیٹ الیکشن، نشستیں کم اور امیدوار زیادہ ہونے پر پی ٹی آئی نے نیا سسٹم متعارف کر ا دیا اسلام آباد (پی این آئی) رواں سال ایوان بالا کے انتخابات میں نشستیں کم اور امیدوار زیادہ ہونے پر حکمراں جماعت پی ٹی آئی نے ’الیمینیشن پروسیس‘ متعارف کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سندھ سے سینیٹ کے خواہشمند ارکان میں مقابلے کا منصوبہ مکمل کرلیا ، جس کے تحت سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا فیصلہ ایم پی ایز کی ووٹنگ سے کیا جائے گا جس کے لیے پی ٹی آئی سندھ کی طرف سے ’پروسس آف الیمینیشن‘ متعارف کروا یا گیا ہے ، ٹیکنو کریٹ اور جنرل نشستوں پر سینیٹ الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے ٹکٹ دینے کا

فیصلہ اسی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی سینیٹ الیکشن لڑنے کے خواہشمند تمام امیدواروں کیلئے ووٹنگ کریں گے، ہر کٹیگری پر کم ووٹ حاصل کرنے والا مرحلہ وار الیمینیٹ کر دیا جائے گا جب کہ آخر میں بچ جانے والے 3 نام پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کو بھیجے جائیں گے، جن میں سے امیدواروں کے نام کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔دوسری جانب سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والوں نے پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے لابنگ شروع کردی، ٹکٹ لینے والوں میں بابر اعوان، شہزاد اکبر، فردوس عاشق اعوان، عبدالحفیظ شیخ ،عبدالرزاق داؤد ودیگر شامل ہیں، ریٹائر ہونے والے سینیٹرز بھی ٹکٹ کیلئے دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں ، ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن قریب آنے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ لینے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے، مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف میں ٹکٹ کے حصول کیلئے لابنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ متعدد امیدواروں نے سینیٹ الیکشن لڑنے کی تیاری کرلی ہے، سینیٹ کے ٹکٹ کیلئے امین اسلم، عبدالحفیظ شیخ ، عبدالرزاق داؤد، بابراعوان، محمود مولوی، اشرف قریشی، فردوس عاشق اعوان، شہزاداکبر، سیف اللہ نیازی، اعجازچودھری،

ارشد داد اور ڈاکٹر زرقا متوقع امیدواروں میں شامل ہیں، اسی طرح کچھ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز نے بھی دوبارہ سینیٹر بننے کے لیے پارٹی میں لابنگ کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close