کرونا وائرس کی وجہ سے تھلیسمیا کے لاکھوں معصوم مریض بچے شدید مشکلات کا شکار

راولپنڈی(پی این آئی)ٰ ویلفیئر ٹرسٹ آزاد کشمیر و پاکستان کے زیراہتمام پریس کلب راولپنڈی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حاجی امجد محمود ایم پی اے و وائس چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے محمد حمید خان المعروف ایدھی کشمیر صدر الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو

شاندار الفاظ میں سراہا اور ان معصوم بچوں کی جانیں بچانے اور بلڈ ڈونیشن کرنے میں ہر جگہ ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔اور کہا کہ یہ ایک یونیک کام ہے اس میں حکومت اور ہم سب کو بڑھ چڑھ کر ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ اس موقع پر محمد حمید جان المعروف ایدھی آزادکشمیر صدر الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ آزاد کشمیر و پاکستان نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کے تھلیسمیا کے ہزاروں معصوم بچوں کو فی سبیل اللہ خون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سارے بچوں کو جن کے پاس کرائے اور کھانے کے لیے پیسے نہیں ہوتے آپ سب بھائیوں اور بہنوں کے تعاون سے ان کو ذاتی طور پر جتنا مجھ سے ھو سکے مالی تعاون بھی کیا جا رہا ہے میڈیا کے توسط سے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان معصوم بچوں کو براہ راست خون ،کھانا ،کرایہ ،ادویات اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے مخیر حضرات رابطہ کریں اور پھر ان بچوں کے رابطہ نمبر لے کر خود اپنے مبارک ہاتھوں سے ان کی مدد کر کے اور ان کی جانیں بچا کر ساری انسانیت کو بچانے کے برابر اجر و ثواب حاصل کریں ۔ زندگی بہت مختصر ہے ہم ایسا سٹ اپ بنا رہے ہیں بے کے آپ سب کی براہ راست ان بچوں تک رسائی حاصل ہو کیونکہ ہم نے اس دنیا میں نہیں رہنا جو نیک کام اپنے ہاتھ سے ہووہ ہمیشہ رہتا ہے اور ھر کسی کو پتہ ہوتا ہے کے اس کا جان مال غلط استعمال نہیں ہو رہا

ہے ۔ کیونکہ وہ خود دیکھ کر اپنے ہاتھ سے دے رہا ہوتا ہے اور یہ بھی کہا کہ میں نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے اضلاع میں بلڈ ڈونیشن کی ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں خاص کر راولپنڈی اسلام آباد میں اور کسی بھی ٹیم نے بچوں کو پیسے دینے کی ذمہ داری نہیں لی ہے اس لئے اگر ہمارا کوئی بھی نمائندہ یہ کہے کہ ہم بچوں کو پیسے دے رہے ہیں ہمیں فنڈنگ دی جائے تو وہ ہمارا نمائندہ نہیں ہوگا اور اس موقع پر صدر ٹرسٹ نے گورنمنٹ ،فوج ،پولیس ،علمائے کرام میڈیا اور دینی سیاسی اور سماجی جماعتوں اور عوام کو تھیلیسیمیا ،بلڈ کینسر اور بالخصوص بارڈر لائن پر زخمی ہونے والے مریضوں کو فی سبیل اللہ خون لینے اور دینے پر بہت زیادہ تعاون کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں دوسروں کی جانیں بچانے دوسروں کی مدد کر نے اور مسجدوں کو آباد کرنے کے لئے خصوصی طور پر بھیجا ہوا ہے ۔اور کہا کہ ہم کسی صورت مسلمان تو مسلمان اپنے ملک میں غیر مسلم کو بھی ناحق قتل کرنے کی کوشش نہ کریں ۔اور ان ہزاروں معصوم بچوں اور مریضوں کی جانیں بچانے کے لیے لازمی رابطہ کریں 03335738615 سیکرٹری اطلاعات الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ جبکہ دیگر اضلاع و ٹیموں کے انچارج محمد الیاس ،سردار محمد اکرم مغل ،سردار تنویر اشرف ،بابر حسین ،فیصل عباسی ،رانا مدثر، سردار محمد عابد ان بچوں کو خون فراہم

کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close