بڑے شہر کی پانچ اہم شاہراہوں کو بھکاری فری قرار دیدیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری

لاہور( این این آئی)بلدیہ عظمی نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی پانچ اہم شاہرہاوںکو بھکاری فری قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی ذوالفقار گھمن نے لاہور کی پانچ اہم شاہراہوںکو بھکاری فری قرار دے دیا، بلدیہ عظمی لاہور ان سڑکوں سے تمام بھکاریوں کو ہٹائے گی اور انہیںمکمل

بھکاری فری بنائے گی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بھکاریوں سے پاک شاہراہوں میںمال روڈ، لوئر مال روڈ، جیل روڈ، ایم ایم عالم روڈ اور مین فیروزپور روڈ شامل ہیں۔کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے ایم سی ایل کو ان شاہراہوںسے بھکاریوں کو ہٹانے کے لیے انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم سی ایل ان شاہراہوںپر کسی بھکاری کو داخل نہ ہونے کے لیے مستقل انتظامات رکھے گی۔۔۔۔یوٹیلٹی سٹور پر 68روپے چینی فی کلو میسر ہے، چینی سمیت آٹا، گھی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،یوٹیلیٹی اسٹورز کے ایم ڈی کا دعویٰاسلام آباد (این این آئی)ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور پر 68روپے چینی فی کلو میسر ہے،صارفین کو مکمل تمام سہولیات دینے کیلئے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کام کررہی ہے۔اپنے بیان میں ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا کہ چینی سمیت آٹا، گھی کی قیمتوں میںکوئی اضافہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو مکمل تمام سہولیات دینے کیلئے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کام کررہی ہے،یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں صارفین کیلئے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف ان اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل ہوتاہے جو مینوفیچکززکی طرف سے مہنگی یا سستی ہوتی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close