اسٹیل مل کو چلا نے اور بر طرف ملازمین کی بحالی کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل لیبر فیدریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے پاکستان اسٹیل مل کو دوبارہ چلا نے اور بر طرف ملازمین کی بحالی کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کو اعلان کر دیا ہے ، اس سلسلے میں گیارہ جنوری جنوری بروز جمعہ تمام صو بائی ہیڈ کوارٹرز پر بڑے احتجاجی مظاہرے کیے

جا ئیں گے ، انھوں نے کہا مو جو دہ حکمران نے بھی سابقہ حکمرانوں کے نقش قدم پر چل کر مزدوروں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے ، نجکاری اور بے روزگاری ان کا ایجنڈا ہے ، مزدور پہلے ہی ٹھیکیداری نظام میں بد ترین ظلم کا شکار ہیں ،نیشنل لیبر فیڈریشن مزدور دشمن حکومتی ایجنڈے کو مسترد کرتی ہے اور اس کے خلاف ملک بھر کے مزدوروں کو متحد کر ے گی ،شمس الرحمن سواتی نے کہا سرکاری ملازمین کے ساتھ حکو مت نے بے وفائی کی ہے ان کے ساتھ کیے گئے کو ئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا اور حسب سابق وعدہ کر کے مکر جا نے والی روایت کو بر قرار رکھا گیا ، پاکستان اسٹیل کو سابقہ حکمرانوں نے تباہ کیا اور اسٹیل مل کی نااہل انتظامیہ پر بھی اس ملکی ادارے کی تباہی کی ذمہ داری آتی ہے اور اب مو جو دہ حکمران بھی اس صف میں شامل ہو گئے ہیں ۔۔۔۔اداروں کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ وہ قوم کے ساتھ کھڑے ہیں یا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ، سینئر لیڈر نے سوال اٹھا دیاپشاور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہاہے کہ اداروں کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ وہ قوم کے ساتھ کھڑے ہیں یا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ ۔ واضح کرنا چاہتاہوں کہ دوست نادان ہو تو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ کے پی کے میں بے روزگاری اور غربت عروج پر ہے ۔مریض ہسپتالوں میں در بدر پھر رہے ہیں کوئی پرسان

حال نہیں ۔ پشاور ماحولیاتی آلودگی ، گندے پانی اور ٹریفک کے بدترین مسائل کا گڑھ بن گیاہے ۔ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں ہوئی ۔ کرونا فنڈز کا حساب دیا جائے ۔ مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ، عوام بد حال جبکہ مافیاز کا راج ہے ۔ پولیو ورکرز اور ان کی سیکورٹی کے لیے تعینات اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے پشاو ر میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر ضلع پشاور عتیق الرحمن نے سالانہ رپورٹ پیش کی ۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع اور نائب امیر کے پی کے مولانا محمد اسماعیل نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی سیکیورٹی اداروں کو سیاست میں دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اداروں کو اس عمومی تاثر کو زائل کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ قوم ، ریاست کی بجائے کسی پارٹی یا حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ اسی طرح سیاستدانوں کو بھی بلاوجہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں کے پی کے میں غربت اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہواہے ۔ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی صورتحال افسوسناک ہے ۔ کرونا کے مریضوں کو یا توہسپتالو ں میں داخلہ نہیں ملتا ، اگر مل جائے تو ان کے علاج کا کوئی بندوبست نہیں ۔

کرونا کے نام پر اربوں روپے کے فنڈ ز کا کوئی حساب کتاب نہیں ۔ اطلاعات کے مطابق اس فنڈ کو انتظامی امور چلانے کے لیے استعمال کیا جارہاہے ۔ پشاور مسائل کی آماجگاہ بن چکاہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، ٹریفک کے مسائل اور صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو جان لینا چاہیے کہ وعدوں اور نعروں سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوتے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ فاٹا کے kpk سے الحاق کے وقت عوام سے کیے گئے وعدے تاحال پورے نہیں ہوسکے ۔ سی پیک روٹ پر صنعتی یونٹ قائم کرنے کے دعوئوں کی تکمیل نہیں ہوئی ۔ فاٹا کے علاقوں کی ترقی کے لیے اعلان کیے گئے ایک ہزار ارب روپے کا فنڈ تا حال ریلیز نہیں ہو ا۔ لوگ بے روزگار ہیں ۔ غربت میں آئے روز اضافہ ہو رہاہے ۔ مہنگائی نے لوگوں کو بد حال کردیاہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں پے بناہ اضافہ کی وجہ سے مافیاز کی چاند ی ہو چکی ہے ۔ چینی ، آٹا ، ڈرگ ، پٹرول او ر لینڈ مافیاز کے بعد اب گھی مافیا نے بھی سر اٹھالیا ہے ۔ امیر جماعت نے کر ک میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ۔ انہوںنے حکومت اور سیکورٹی اداروں پرزور دیا کہ وہ پولیورورکرز اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر حکمت عملی تشکیل دیں ۔

لوگ گلیوں ، گھروں ، بازاروں ، مساجد ، مدارس میں اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close