جو حکومتی پالیسی سے متفق نہیں وہ مستعفی ہوجائے، وزیراعظم نے صاف صاف کہہ دیا، کون کون جلد عمران خان کو چھوڑ کر جانیوالا ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکن پاسپورٹ رکھنے والے چند روز میں بھاگنے کے چکر میں ہیں، عمران خان نے کہا کہ جو حکومتی پالیسی سے متفق نہیں وہ مستعفی ہوجائے، 99 فیصد وزراء عمران خان کی پالیسیوں سے متفق نہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ

آئندہ اگلے چند روز میں کچھ اتنے بڑے واقعات اتنی تیزی کے ساتھ جنم لے رہے ہیں، اس میں حکومت اور اپوزیشن غیرمتعلقہ سے ہوجائیں گے، کون سا وزیر کیا کررہا ہے، کون کس کی چغلیاں کررہا ہے، اگلے چند روز میں بہت سارے لوگوں نے نظر ہی نہیں آنا،خاص طور پر جن کے پاس امریکا کے پاسپورٹ ہیں وہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروا کے جہاز میں بیٹھیں گے اور نکل جائیں گے، بس ان کو موقع مل جائے، بس جو عمران خان کے ساتھ ہیں وہی رہیں گے۔اسی طرح آج اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ جو حکومتی کی پالیسی سے متفق نہیں وہ مستعفی ہوجائے، ان کے 99 فیصد وزراء عمران خان کے ساتھ متفق نہیں ، ان کے وزراء خود کہتے ہیں ہمیں پتا ہوتا کہ عمران خان کن وزراء کے گروپ کو پڑ جائیں گے، یہ خان صاحب خود کرتے ہیں، مراد سعید کوعمران خان کا اشارہ ہوتا ہے کہ وہ پھٹ پڑتے ہیں فلاں وزیر یہ کہا وہ کہا، جب کوئی چلے جاتا ہے تو پھر اعظم سواتی یا کسی کو بھیج دیا لے کر آئیں۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان سے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزراء کی بیٹھک ہوئی ، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے وزراء کو اپنے کام پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق امور کو سرانجام دیں، حکومتی پالیسیاں عوام کے وسیع تر مفاد میں ہیں ان پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے وزراء کو واضح پیغام دیا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء مستعفی ہوجائیں، وزراء حکومتی فیصلو ں کو اونرشپ دیں، فیصلوں کی مخالفت کرنی ہے تو بے شک مستعفی ہوجائیں، ایسی روش برقرار رکھنی ہے تو خود فیصلہ کروں گا کہ کابینہ میں رکھنا ہے یا نہیں۔

close