کیا ہم فوج کے دشمن ہیں؟ لیگی رہنما نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے وضاحت مانگ لی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی تقریر میں ہمیں فوج دشمن بول رہے ہیں ،کیا ہم فوج دشمن ہیں؟۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بہت سی باتوں کی وضاحت دی گئی، وزیراعظم کے بیان کی بھی وضاحت آنی چاہیے۔ وزیراعظم کے بیان پر وفاقی وزراء نے خود کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن یعنی ہمیں فوج دشمن کہا ہے ۔ وزیراعظم کے اس بیان پر وضاحت آنی چاہیے تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close