اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آ باد ہائیکورٹ نے چیئر مین پی ٹی وی تعیناتی کیس میں سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات کا مجاز افسرآئندہ سماعت پرعدالت طلب کی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ نعیم بخاری کی تعیناتی بادی النظرمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ منگل کو اسلام آباد
ہائیکورٹ میں نعیم بخاری کے بطورچئیرمین پی ٹی وی تعیناتی کے خلاف کیس پرسماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے نعیم بخاری کوسپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نعیم بخاری صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظراندازنہیں کرسکتے۔ نعیم بخاری کی تعیناتی بادی النظرمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کا بڑا واضح فیصلہ ہے اس پرعمل بھی ضروری ہے۔ عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کوآئندہ سماعت پرعدالتی معاونت کی ہدایت کردی ہے۔ سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات کا مجاز افسرآئندہ سماعت پرعدالت طلب کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں