نواز شریف کیساتھ لندن میں مذاکرات، شاہد خاقان عباسی کیا پیغام لے کر لندن گئے ہیں؟ سینئر صحافی نے دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ظفر ہلالی نے انکشاف کیا کہ لندن میں نواز شریف سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل وزیر اعظم عمران خان نے اشارہ دیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی امریکہ بہن کی عیادت کرنے نہیں گئے بلکہ سیاسی بات

چیت ہور ہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی لندن میں وہ رول پلے کر رہے ہیں جو محمد علی درانی نے ادھر شہباز شریف کے ساتھ پلے کیا تھا۔سینئر صحافی ظفر ہلالی نے پروگرام میں کہا کہ میرے خیال میں شاہد خاقان عباسی باقاعدہ پیغام لے کر گئے ہیں اور بات چیت چل رہی ہے،اب دیکھنا چاہئیے کہ اس بات چیت کا نتیجہ کیا نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ایک طریقہ کار ہے ان ڈیفینیٹ لیو ٹو سٹے (آئی ایل ایس) ، یا نواز شریف کو یہ مل گیا ہے یا ملنے والا ہے۔یہ طریقہ کار چلی کے صدر کے لیے نکلا تھا،وہ بہت سے لوگوں کو قتل کر کے بھاگ گیا تھا ، اسپین سے اس کو بیماری تھی تو وہ گیا لندن، چلی نے کہا کہ اس کو واپس بھیجو ،جواب ملا کہ نہیں اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس بنیاد پر ادھر آیا ہے،وہ یہاں آئی ایل ایس کی وجہ سے رہ سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایل ایس کی تین شرائط ہوتی ہیں ، پہلا کہ آپ کو کوئی بیماری ہونی چاہیے،دوسرا یہ کہ آپ کے پاس اتنے ذرائع ہونے چاہئیے کہ تم اپنے آپ کو سپورٹ کروگے، تیسری بات کہ سب ٹیکسز کو ادا کرنا ہوگا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 25 دسمبر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔شاہد خاقان اپنی ہمشیرہ کی عیادت کے لیے امریکہ جانا تھا تاہم ان کے امریکہ سے واپسی پر نواز شریف سے ملاقات کا امکان روشن ہو گیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا بھی ماننا ہے کہ اگر شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرتے ہیں تو یہ ملاقات کافی اہمیت کی حامل ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close