سینیٹ انتخابات، ن لیگ کو کتنی نشستیں ملنے کا امکان ہے؟ بڑی خبرآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ انتخاب میں ن لیگ کو پنجاب سے پانچ نشستیں ملنے کا امکان ہے،باقی تین صوبوں میں ن لیگ کوئی سیٹ حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ن لیگ سندھ کے رہنماؤں محمد زبیر اور صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے اپنا

ووٹ پنجاب میں درج کرا دیا۔شاہ محمد شاہ کو پارٹی صدر شہباز شریف جب کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو مریم نواز کی حمایت حاصل ہے۔امکانی طور پر دونوں رہنماؤں میں سے ایک کو پنجاب سے سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے گا،سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پنجاب سے 4 سے 5 نشستیں حاصل ہونے کا امکان ہے۔باقی تین صوبوں میں ن لیگ کوئی سیٹ حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔پنجاب میں ریٹائر ہونے والوں میں ن لیگ کے چئیرمین راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، مشاہد خان شامل ہیں جنہیں دوبارہ ٹکٹ ملنے کے امکانات بالکل واضح ہیں۔تینوں سینیٹرز کی واپسی کے بعد ن لیگ کے پاس بہت کم گنجائش رہ جاتی ہے۔باقی ایک ماہ دو سیٹوں کے درجن بھر کے قریب امیدوار موجود ہیں لہذا پنجاب کے کوٹہ سے کسی سندھ کے رہنما کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا امکان کم ہے۔ن لیگ کے پاس تکنیکی بنیادوں پر بات کرنے والے سینیٹرز کی کمی ہے جس کے لیے محمد زبیر کا نام زیر غور ہیں۔اسلام آباد سے ن لیگ کے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر، راحیلہ مگسی دوبارہ منتخب نہیں ہوں سکیں گے۔پی ڈی ایم وفاقی دارالحکومت کی نشست پر مشترکہ امیدوار کھڑا کرے تو سیٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔ن لیگ کے لیے پنجاب سے 4 سے پانچ سیٹوں کے لیے امہیدواروں کا انتخاب مشکل مرحلہ ہے کیونکہ تین سینیٹرز کی واپسی یقینی نظر آ رہی ہے۔سندھ سے محمد زبیر ، شاہ محمد نے گرین سگنل ملنے پر اپنے ووٹ پنجاب میں درج کرا دئیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close