مریم نواز، بلاول زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے پاک فوج سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے پاک فوج سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے کہا

ہے کہ فضل الرحمن مریم بی بی بلاول فوری قوم بالخصوص افواج پاکستان سے دست بستہ معافی مانگیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے مسلسل فوج کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا مگر ان کامیابیوں فتوحات اور شہادتوں کا ذکر نہیں کیا گیا جن کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ادوار کے مقابلے میں آج پاکستان انتہائی محفوظ معاشی ترقی راستے گامزن ہے۔دوسری طرف پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ اگر مولانا پنڈی آئے تو چائے پانی پلائیں گے ، پی ڈی ایم کی پنڈی آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، اگر کوئی آنا چاہے تو چائے پلائیں گے، اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں ، راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، کسی کو الیکشن پر شک ہے تو متعلقہ اداروں سے رجوع کریں، فوج حکومت کا ایک ذیلی ادارہ ہے، حکومت پاکستان نے تمام باتوں کا بہتر جواب دیا ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف اور اپوزیشن کے بیک ڈور رابطوں کے بیانات کر مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، جس طرح جو بھی بات ہورہی ہے، اگر بیک ڈور رابطے کی بات کی جارہی ہے تو بالکل فوج کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں