لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ فوج اور جی ایچ او کیو ہمارا ہے، عوام کو اداروں کے کھڑا کرنا اچھا نہیں ہوگا، فوج کو سیاست میں عمران خان لا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اچھا تاثر دیا کہ ویسے اگر سرد موسم میں چائے کے ساتھ گرم پیزا
ہوجائے تو زیادہ اچھا لگے گا۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہی تھیں، پروگرام میں جنرل ر اعجاز ہارون اور پی ٹی آئی کے رہنماء صداقت عباسی بھی شریک تھے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کب ہونا ہے اور لانگ مارچ کا مقام کون سا ہوگا، یہ مرحلہ ابھی آنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرنے ہمیں چائے کی آفر کی، لیکن یہاں پر جنرل راعجاز ہارون جرات فلاں کی بات کررہے ہیں، اس طرح نہ کیجئے، فوج بھی ہماری ہے، جی ایچ کیو بھی ہمارا ہے، یہ ملک بھی ہمارا ہے، اس طرح کی باتیں نہیں کرتے، عوام ، سیاسی جماعتوں کو اپنے ملک کے اداروں کے سامنے کھڑے کرنا پاکستان اور اداروں کیلئے اچھا نہیں ہوگا، جس طرح ڈی جی آئی ایس پی آر نے اچھا رویہ دیا کہ ویسے میں نے ایک معصوم سی خواہش کی تھی، اگر چائے کے ساتھ گرم پیزا ہوجائے تو سرد موسم میں زیادہ اچھا لگے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان سے بڑی حیرانگی ہوئی کہ انہوں نے کہا کہ فوج نے الیکشن کروائے، یہی ہمارا کیس ہے کہ الیکشن کروانا فوج کا کام نہیں ہے، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، لیکن الیکشن سے دواڑھائی ماہ پہلے جنوبی محاذ بنا، گروپس بنے، ہماری ٹکٹیں واپس ہوئیں۔ سکیورٹی اور الیکشن کروانے میں فرق ہوتا ہے، فوج میں سیاست میں ہم نہیں عمران خان لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کرداروں کے بارے میں بات کی وہ اپنی ہر تقریر میں اپنی پاک فوج کو فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہیں حکومت فوج کے پیچھے چھپے گی اور وہاں سے شٹ اپ کال نہیں ملتی تو اس کا کیا مطلب سمجھا جائے۔ ہمارے ہی ملک میں وتعز من تشاء وتزل من تشاء کی ٹویٹ آئی تھی ہمارے ہی ملک میں الیکٹڈ پرائم منسٹر کے بارے میں ریجیکٹڈ کی ٹویٹ آئی تھی جب وزیراعظم کہتا ہے فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ہوں میں کام کرتا ہوں تو پریس ریلیز آجائے ہمارا وزیراعظم کی پرفارمنس سے کوئی تعلق نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں