لندن (آئی این پی ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے دعوے میں صداقت ہوتی تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہ کرتی۔برطانوی عدالت سے پاکستان کے خلاف 28 ملین ڈالر سے زائد کا مقدمہ جیتنے والی اثاثہ جات برآمدگی کی فرم براڈ شیٹ کے دعوے پر ردعمل دیتے
ہوئے حسین نواز کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کا لندن ہائی کورٹ جانا سازش تھی، جس طرح پاکستان میں بھی کی گئی تھیں۔ حسین نواز کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے معاملے کو پرکھ کر فیصلہ دیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب)اور براڈ شیٹ تنازعے کا ایون فیلڈ فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں، لندن ہائی کورٹ سے ہمارے خلاف فیصلہ آجاتا تو تحریک انصاف کی حکومت نے واویلا مچا دینا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، نیب نے ہمارے اثاثے تلاش کرتے ہوئے 6کروڑ ڈالرگنوا دیے، یہ رقم ایون فیلڈ کے فلیٹس کی مالیت سے بھی زائد ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن ہائی کورٹ میں کیس ہارنے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے براڈ شیٹ فرم کو 4 ارب 58 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔اس حوالے سے گذشتہ روز براڈ شیٹ کے سربراہ کیو مساوی کا کہنا تھاکہ نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں، براڈ شیٹ کے عدالتی فیصلے نے انہیں بے گناہ ثابت نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حق میں فیصلے کو نوازشریف غلط طور ہر اپنی بیگناہی سے جوڑ رہے ہیں، اگر عمران خان چاہیں تو کرپٹ عناصر کے خلاف تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی مدد کرسکتے ہیں۔۔۔۔شیخ رشید کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟ وزیراعظم نےاسلام آباد میں امن و امان کی نگرانی کیلئے وزراء کی کمیٹی بنا دیاسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے 5 وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔پیر کووزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر قانون فروغنسیم، وزیر دفاع پرویز خٹک شامل ہوں گے۔ان کے علاوہ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محموداور وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی وفاقی دارالحکومت میں مختلف
ہوئے حسین نواز کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کا لندن ہائی کورٹ جانا سازش تھی، جس طرح پاکستان میں بھی کی گئی تھیں۔ حسین نواز کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے معاملے کو پرکھ کر فیصلہ دیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب)اور براڈ شیٹ تنازعے کا ایون فیلڈ فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں، لندن ہائی کورٹ سے ہمارے خلاف فیصلہ آجاتا تو تحریک انصاف کی حکومت نے واویلا مچا دینا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، نیب نے ہمارے اثاثے تلاش کرتے ہوئے 6کروڑ ڈالرگنوا دیے، یہ رقم ایون فیلڈ کے فلیٹس کی مالیت سے بھی زائد ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن ہائی کورٹ میں کیس ہارنے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے براڈ شیٹ فرم کو 4 ارب 58 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔اس حوالے سے گذشتہ روز براڈ شیٹ کے سربراہ کیو مساوی کا کہنا تھاکہ نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں، براڈ شیٹ کے عدالتی فیصلے نے انہیں بے گناہ ثابت نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حق میں فیصلے کو نوازشریف غلط طور ہر اپنی بیگناہی سے جوڑ رہے ہیں، اگر عمران خان چاہیں تو کرپٹ عناصر کے خلاف تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی مدد کرسکتے ہیں۔۔۔۔شیخ رشید کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟ وزیراعظم نےاسلام آباد میں امن و امان کی نگرانی کیلئے وزراء کی کمیٹی بنا دیاسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی
صورتحال کی نگرانی کے لیے 5 وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔پیر کووزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر قانون فروغنسیم، وزیر دفاع پرویز خٹک شامل ہوں گے۔ان کے علاوہ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محموداور وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی وفاقی دارالحکومت میں مختلفتنظیموں اور گروپوں کی جانب سے احتجاج کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کرے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں