شیخ رشید کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟ وزیراعظم نےاسلام آباد میں امن و امان کی نگرانی کیلئے وزراء کی کمیٹی بنا دی

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے 5 وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔پیر کووزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر قانون فروغ

نسیم، وزیر دفاع پرویز خٹک شامل ہوں گے۔ان کے علاوہ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود اور وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی وفاقی دارالحکومت میں مختلف تنظیموں اور گروپوں کی جانب سے احتجاج کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کرے گی۔۔۔۔شیخ رشید بطور وزیر ریلوے ناکام، دو سالہ دورِوزارت میں مجموعی طور پر کتنے حادثات اور ہلاکتیں ہو ئیں؟ رپورٹ پیش کر دی گئیلاہور (پی این آئی) پاکستان ریلویز حکام نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے دور کے دو سال 4 ماہ کے عرصے پر مبنی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ جسے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو پیش کیا جائے گا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو اس وقت اربوں روپےکا خسارہ ہے۔پاکستان ریلوے متعدد نئی ٹرینیں چلانے کے باوجود نہ تو خسارہ کم کر سکا اور نہ ہی دو سال 4ریلوے میں مجموعی طور پر 427 ٹرین حادثات ہوئے۔ جن میں 229 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 255 افراد شدید زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 99 مسافر 121 راہگیر اور 9 ریلوے ملازمین شامل ہے۔ جس سے پاکستان ریلوے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close