کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے لیاری کی بدنام زمانہ گینگ وار کے سرغنہ عبد الرحمان عرف رحمان ڈکیت کا بیٹا لاپتا ہوگیا، رحمان ڈکیت کی ساس نے الزام سیکیورٹی اداروں پر عائد کرتے ہوئے نواسے کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار گل نساء نے موقف اپنایا کہ
سادہ لباس اہلکار 2روز قبل نواسے سائبان کو اٹھا کر لے گئے، سائبان کہاں ہے کوئی ادارہ تعاون نہیں کر رہا، نواسے کی بازیابی کے لیے پولیس کو کردار ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔خاتون نے درخواست میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، تھانہ چاکیواڑہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔۔۔۔لاپتا افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائی کورٹ نے جے آئی ٹیز کے سربراہ طلب کر لیےکراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے جے آئی ٹیز کے سربراہ کو رپورٹس کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی عدم بازیابی سے متعلق درخواستوں کیسماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاپتا افراد جے آئی ٹیز کے سربراہ کو طلب کرلیا اور رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے بتایا جائے لاپتا افرادکو اب تک کیوں بازیاب نہیں کرایا گیا؟ بد قسمتی سے جے آئی ٹی اجلاس بھی بے نتیجہ رہے۔لاپتہ شخص کی اہلیہ نے بتایا کہ شوہر عادل چار سال سے لاپتا ہے، ہر جگہ تلاش کرچکی ہوں۔ عدالت نے حکام سے استفسار کیا عادل کتنے سال سے لاپتا ہے؟ اس کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ 6 جے آئی ٹیز ہوچکی ہیں مگر سراغ
نہیں لگایا جاسکا۔ عدالت نے پولیس اور دیگر حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور دیگر حکام سے 27 جنوری کو رپورٹس طلب کرلیں۔۔۔۔۔ نواز شریف کو کس شرط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی؟ جے یو آئی کے باغی ساتھی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علما اسلام پاکستان (جے یو آئی پی) کے رہنما حافظ حسین احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اس شرط پر بیرون ملک جانے دیا گیا کہ وہ تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق حافظ حسین احمد نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے سے پہلے بیماری کا پورا ڈرامہ تیار کیا گیاجس کے بعد چند قوتوں نے انہیں اس شرط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی کہ وہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیں گے۔حافظ حسین احمد کے مطابق جے یو آئی کے 2019 کے آزادی مارچ کو دو اپوزیشن جماعتوں نے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔ اس وقت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ناکامی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے سانحہ مچھ پر مگر مچھ کے آنسو بہائے۔انہوں نے کہا کہ اب جمہوریت نوازی کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، انہوں نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ حرف بحرف پورے ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم نے استعفوں کے معاملے پر یوٹرن لیا اور ضمنی اور
سینیٹ انتخابات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں