نوکریاں ہی نوکریاں، پنجاب فوڈ اتھارٹی میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا آغاز

لاہور(این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے انٹرویو کا آغاز ہوگیا، گریڈ 17 اور 18 کی اسامیوں پر انٹرویوز 22 جنوری تک جاری رہیں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی امیدواروں کا انٹرویو کرے گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی میں بھرتیوں کا مرحلہ وار آغاز کر دیا گیا

ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد بھرتیوں کا آغاز کیا گیا، بھرتیوں کے لیے انٹرویوز شروع کر دیے گئے ہیں۔ گریڈ 18 جنرل مینجر آئی ٹی اور گریڈ 17 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایپلیکیشن اینڈ ڈیٹا بیس کی آسامی پر انٹرویو آج ہونگے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیٹ ورک کی خالی آسامی پر بھی آج انٹرویوزکیے جائینگے۔ گریڈ 17 فوڈ سیفٹی آفیسرز کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز 13 اور 14 جنوری کو ہونگے۔ گریڈ 17 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسورس اینڈ لائسنسنگ کی اسامی پر 15 سے 18 جنوری، لیب انچارج گریڈ 17 کی اسامی پر 19 اور 20 جنوری اور گریڈ 17 پرنسپل آفیسر کی خالی آسامیوں پر 21 اور 22 جنوری کو انٹرویوز ہونگے۔شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز دربار ہال پنجاب سول سیکرٹریٹ میں منعقد کیے جائیں گے، انٹرویو کیلئے شارٹ لسٹ کے گئے امیدواروں کی فہرستیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی انٹرویوز لے گی، انٹرویو کمیٹی میں اے سی ایس، سیکرٹری فوڈ، فنانس اور ریگولیشن کے افسران، ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کے افسران شامل ہیں۔۔۔۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا آغاز

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close