خواجہ سرائوںکا احتجاج سینیٹ کے ایوان میں زیر بحث آ گیا، مسلسل زیادتیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹر میاں محمد عتیق نے مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ سرائوں پر تشدد کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا نقطہ اعتراض پر سینیٹر میاں محمد عتیق نے خواجہ سرائوں کے احتجاج پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے

کہا کہ خواجہ سرائوں کے ساتھ مسلسل زیادتی ہورہی ہے اْن پر تشدد کیا جاتا ہے ،خواجہ سرائوں پر تشدد کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ خواجہ سرائوں کا معاملہ انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔۔۔۔لاپتا افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائی کورٹ نے جے آئی ٹیز کے سربراہ طلب کر لیےکراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے جے آئی ٹیز کے سربراہ کو رپورٹس کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی عدم بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاپتا افراد جے آئی ٹیزدیے بتایا جائے لاپتا افرادکو اب تک کیوں بازیاب نہیں کرایا گیا؟ بد قسمتی سے جے آئی ٹی اجلاس بھی بے نتیجہ رہے۔لاپتہ شخص کی اہلیہ نے بتایا کہ شوہر عادل چار سال سے لاپتا ہے، ہر جگہ تلاش کرچکی ہوں۔ عدالت نے حکام سے استفسار کیا عادل کتنے سال سے لاپتا ہے؟ اس کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ 6 جے آئی ٹیز ہوچکی ہیں مگر سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ عدالت نے پولیس اور دیگر حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور دیگر حکام سے 27 جنوری کو رپورٹس طلب کرلیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں