بڑے شہر میں میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے

لاہور(این این آئی) لاہور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔بتایا گیا ہے کہ لاہور اور گرد و نواح میں زلزلے کے یکے بعد دیگرے دو جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پہلا جھٹکا ہلکی شدت کا تھا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر

تقریبا 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا یہ پہلا جھٹکا 6 بجکر 59 منٹ پر محسوس کیا گیا۔اس کے فورا بعد ہی دوسرا جھٹکا 7 بجکر 2 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت زیادہ تھی جو ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے دونوں جھٹکوں کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پہلے جھٹکے کی گہرائی 60 کلومیٹر تھی جبکہ دوسرے جھٹکے کی گہرائی 65 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔۔۔۔۔پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے عمرکی حد بڑھانے کا فیصلہاسلام آباد،ریاض(پی این آئی) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لئے عمرکی حد 65 سال کرنے کا فیصلہ کر لیا، روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے رواں ہفتے اعلان متوقع ہے ، اس سے پہلے 18 سے 50 سال تک کے افراد کا عمرہ ویزہ لگ رہا تھا جس کی وجہ سے پاکستان سے اب تک 300 افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں ،سب سے بڑی رکاوٹ عمر قرار دیا جا رہا تھا اب 18 سال سے 65 سال عمر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوڈ 19 کی شرائط برقرار رہیں گی، عمرہ کے لئے جانے والوں کو 3 دن کروٹین بھی رہنا پڑے گا ،ایک عمرہ کی اجازت ہو گی ،نمازیوں کے لئے ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہوگا۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے عمرہ

زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ19 کی ویکسین لگوا لیں۔انھوں نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچا ئوکے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کے پروٹوکولز پرعمل درآمد جاری رہے گا۔جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہاں ہیں، انھیں حفظ ماتقدم کے طور پر کووِڈ19کی ویکسین لگوالینی چاہیے۔ڈاکٹر صالح کا کہنا تھا کہ عازمینِ عمرہ کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا ہوگا اور عازمین کے لیے مقررکردہ عمر کی حد کی پابندی برقرار رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close