صنعتی شعبہ پھر مشکل میں گرفتار، طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے لیسکو نےصنعتی سیکٹر کو دوبارہ بجلی کی فراہمی معطل کر دی

لاہور( این این آئی )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے صنعتی سیکٹر کو دوبارہ بجلی کی فراہمی معطل کر دی۔تفصیلات کے مطابق لیسکو کی ڈیمانڈ 2450میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے فراہمی 1500میگاواٹ ہے، 900میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی

وجہ سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ چھوٹی اور بڑی صنعتوںکو ایک بار پھر بجلی معطل کر دی گئی ہے۔گزشتہ شب صنعتوںکو بجلی فراہم کی گئی تھی تاہم لوڈ بڑھنے کی وجہ سے دوبارہ بجلی کی فراہمی معطل کی گئی ہے ۔۔۔۔

دیں گے۔خواجہ سعد سمیت دیگر پر لوکو موٹیو مہنگے داموں خریدنے کے الزامات تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی سے متعلق انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ڈی جی نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھیجی تھیں۔نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا اور شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال کے لیے لیز پر دلوائی۔ سعد رفیق نے ریڈمکو کے ذریعے یہ زمین من پسند کنٹریکٹرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی۔نیب ذرائع کے مطابق ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی تھی انہوں سے سب سے زیادہ بولی لگائی اور خواجہ سعد رفیق پر جو الزام لگایا گیا کہ من پسند افراد کو زمین ٹھیکے پر دی وہ ثابت نہیں ہوتا۔۔۔۔۔پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے عمرکی حد بڑھانے کا فیصلہاسلام آباد،ریاض(پی این آئی) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لئے عمرکی حد 65 سال کرنے کا فیصلہ کر لیا، روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے رواں ہفتے اعلان متوقع ہے ، اس سے پہلے 18 سے 50 سال تک کے افراد کا عمرہ ویزہ لگ رہا

تھا جس کی وجہ سے پاکستان سے اب تک 300 افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں ،سب سے بڑی رکاوٹ عمر قرار دیا جا رہا تھا اب 18 سال سے 65 سال عمر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوڈ 19 کی شرائط برقرار رہیں گی، عمرہ کے لئے جانے والوں کو 3 دن کروٹین بھی رہنا پڑے گا ،ایک عمرہ کی اجازت ہو گی ،نمازیوں کے لئے ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہوگا۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ19 کی ویکسین لگوا لیں۔انھوں نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچا ئوکے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کے پروٹوکولز پرعمل درآمد جاری رہے گا۔جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہاں ہیں، انھیں حفظ ماتقدم کے طور پر کووِڈ19کی ویکسین لگوالینی چاہیے۔ڈاکٹر صالح کا کہنا تھا کہ عازمینِ عمرہ کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا ہوگا اور عازمین کے لیے مقررکردہ عمر کی حد کی پابندی برقرار رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close