شہباز شریف اور آصف زرداری نے پی ڈی ایم کا سارا ڈنگ اور زہر نکال دیا ہے،پی ٹی آئی وزیر کا دعویٰ

لاہور( این این آئی )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور آصف زرداری نے پی ڈی ایم کا سارا ڈنگ اور زہر نکال دیا ہے۔ پی ڈی ایم اب صرف گرج سکتی ہے، برس نہیں سکتی۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور بیگم صفدر اعوان اب صرف اپنی

بچی کھچی عزت بچانے کے چکر میں ہیں۔ پی ڈی ایم اب جلسیاں جلسیاں کھیلنے سے زیادہ کچھ بھی کرنے کی پوزیشن کھو چکی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ استعفے، سینیٹ الیکشن بائیکاٹ اور لانگ مارچ کی بڑھکیں مارنے والوں کو سرد عوامی رویے نے ٹھنڈا کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور بیگم صفدر اعوان قومی وقار کے ہر ایشو پر ریاست کی بے توقیری کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے ٹوٹ بٹوٹ قائدین وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل اور انڈر پریشر نہیں کر سکتے۔ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تعمیر و ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔۔۔۔۔نیب کا خواجہ سعد رفیق کیخلاف ریلوے انجنوں کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ، انکوائری بند کرنے کی رپورٹ چیئرمین نیب جاوید اقبال کو بھجوا دی گئیلاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب )نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف لوکو موٹیو انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی ٹیم کی انکوائری بند کرنے کی سفارشی رپورٹ چیئرمین نیب جاوید اقبال کو بھجوا دی ہے جو اس کی حتمی منظوریدیں گے۔خواجہ سعد سمیت دیگر پر لوکو موٹیو مہنگے داموں خریدنے کے الزامات تھے۔یاد رہے کہ اس سےقبل نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی سے متعلق

انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ڈی جی نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھیجی تھیں۔نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا اور شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال کے لیے لیز پر دلوائی۔ سعد رفیق نے ریڈمکو کے ذریعے یہ زمین من پسند کنٹریکٹرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی۔نیب ذرائع کے مطابق ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی تھی انہوں سے سب سے زیادہ بولی لگائی اور خواجہ سعد رفیق پر جو الزام لگایا گیا کہ من پسند افراد کو زمین ٹھیکے پر دی وہ ثابت نہیں ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں