راجکماری، شہزادہ اور مولانا تاریخیں دینے کے بعد اب ہاتھ مل رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان کا باؤنسر

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر ایشوپر ذلت آ میز نا کامی کے بعد اپوزیشن ٹولہ گھر کا رہا نہ گھا ٹ کا ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر ایشوپر ذلت آمیز ناکامی کے بعد اپوزیشن ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا۔آرپار، استعفوں

اور لانگ مارچ پر یوٹرن لیکر منی بدنام ہو چکی ہے،راجکماری، شہزادہ اور مولانا تاریخیں دینے کے بعد اب ہاتھ مل رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو ہاتھ پی ڈی ایم کے ساتھ ہوا ہے اللہ تعالی کسی دشمن کے ساتھ ایسا نہ کرے،پی ڈی ایم کی منفی سیاست آر پار ہو چکی،استعفوں کی خالی پلیٹ ابھی تک ان کا منہ چڑ ھا رہی ہے،لانگ مارچ کی حسرت ارمانوں میں بہہ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ خوفزدہ اپوزیشن اپنے کہے سے فرار چاہتی ہے، پی ڈی ایم ٹولے کی حالت قابل رحم اور قابل ترس ہو چکی ہے۔ان کا شرانگیزبیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔ ملک میں بجلی کے بریک ڈا ون پر معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پہلے کورونا پر سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی پھر بجلی کی فنی خرابی پرحقیقت میں پی ڈی ایم میں پیدائشی ٹیکنیکل فالٹ ہے،اس ٹولے نے کورونا پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد145,508 ہو گئی ہے، 24 گھنٹے میں کورونا کے 599 نئے مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا سے 4,272 اموات ہو چکی ہیں،24 گھنٹے کے دوران کورونا کے12 مریض جاں بحق ہوئے24 گھنٹے میں کورونا کے 13,396 ٹیسٹ کئے گئے،پنجاب میں اب تک 2,612,326 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close