اسلام آباد(پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ شیخ رشید اپنے وعدے پرقائم رہیں،ہم 19 جنوری کو آرہے ہیں، راستے نہ روکیں، اجتماع بڑا ہوگیا تو اسی وقت دھرنا دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔پی ڈی ایم اور جے یوآئی کے رہنما کاکہنا ہے کہ پہلے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، پی ڈی ایم سینیٹ
الیکشن میں جارہی ہے اس سے کیسے اخذ کرلیا کہ کمزور ہورہی ہے،پی ڈی ایم کے بڑے جلسے چھوٹے نظرآتے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت میں چمگادڑبیٹھے ہیں،پوری قوم سراپا احتجاج ہے اس کے باوجودوزیراعظم استعفانہیں دیتے،19جنوری کوالیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔عبدالغفور حیدری نے کہاکہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی ابھی کوئی وجوہات سامنے نہیں آئی،حکمرانوں کوہرداڑھی والاجے یو آئی کاورکرنظر آتا ہے، انہوں نے کہا تھا اپوزیشن جلسے کرے کنٹینردیں گے لیکن وہ بھی مکرگئے۔ پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں، مولانا فضل الرحمٰن کو چیلنج کر دیا گیا وفاقی زیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں، سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ ہے، پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، پہلے ہی کہا تھا یہ استعفے دیں گے اور نہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے فریڈم ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو ٹھیک کرے گا۔احتساب کے نام پر لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے۔ چوروں ڈاکوؤں سے مفاہمت کی بجائے قانون کی نذر کرے گا۔ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، پہلے ہی کہا تھا یہ نہ استعفی دیں گے نہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔ مسلم لیگ نون کو اس حال تک پہنچانے میں مریم کا ہاتھ ہے۔مریم سیاسی دور اندیشی سے کام لیتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں عمل دخل نہیں ہے۔
عمران خان کی جدوجہد کا دنیا میں نام ہوگا۔ علماء اور ایم دنیا ایم نے بہت تدبر کا ثبوت دیا ہے۔ اپوزیشن اس دھرنے کو غلط استعمال کررہی تھی۔ ہزارہ قبیلہ قبیلے نے دوراندیشی کا ثبوت دیا اور ملک کو مسئلوں سے بچایا،پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے بہت قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج چوروں اور ڈاکوؤں کے لیے جان نہیں دے رہے، پاک فوج پاکستان اور اسلام کے لیے جان دے رہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ ہے۔ اگر ان میں ہمت ہے تو یہ پنڈی کی طرف آکر دکھائیں۔ ہندوستان اپنے سرمایے اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ ساری سازشیں ناکام ہوں گی پاکستان آگے جائے گا۔مزید برآں وفاقی وزیر داخلہ سے نئے آئی جی اسلا م آباد نے ملاقات کی جس میں وزیرداخلہ نے آئی جی قاضی جمیل الرحمن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کے ساتھ ایک خصوصی ٹاسک بھی دیا اور امید ظاہر کی کہ ایک ماہ کے اندر مثبت نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کو منشیات سے پاک کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا، قبضہ مافیا کے خلاف بھی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں