نواز شریف کو کس شرط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی؟ جے یو آئی کے باغی ساتھی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علما اسلام پاکستان (جے یو آئی پی) کے رہنما حافظ حسین احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اس شرط پر بیرون ملک جانے دیا گیا کہ وہ تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق حافظ حسین احمد نے دعویٰ کیا کہ سابق

وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے سے پہلے بیماری کا پورا ڈرامہ تیار کیا گیا جس کے بعد چند قوتوں نے انہیں اس شرط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی کہ وہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیں گے۔حافظ حسین احمد کے مطابق جے یو آئی کے 2019 کے آزادی مارچ کو دو اپوزیشن جماعتوں نے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔ اس وقت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ناکامی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے سانحہ مچھ پر مگر مچھ کے آنسو بہائے۔انہوں نے کہا کہ اب جمہوریت نوازی کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، انہوں نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ حرف بحرف پورے ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم نے استعفوں کے معاملے پر یوٹرن لیا اور ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں