شہباز شریف کو کس نے وزیراعظم بنانے کی امید دلا دی؟ نامور صحافی نے وزیراعظم عمران خان کو مفید مشورہ دیدیا

لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے راستے میں احتساب کیلئے ہمالیہ جیسی دیوار حائل ہے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے نے نوازشریف کو باہر بھیجا ،اور شہبازشریف کو امید دلائی تھی کہ تمہیں وزیراعظم بنائیں گے، عمران خان کوچاہیے صرف تقریریں نہ کریں،بس بلاامتیاز احتساب

کریں۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ براڈشیٹ والا معاملہ بڑا سادہ ہے، یہ ایک کمپنی ہے جو تحقیقات کرتی ہے ، ریسرچ کرکے معلومات دیتی ہے، مشرف نے معاہدہ کیا ان جائیدادوں کا پتا چلا دیں اور ہم فیس دیں گے، انہوں نے کام شروع کردیا، کام تو مختلف مرحلوں میں ہوتا ہے،پھر ایسے ثبوت ڈھونڈے جاتے ہیں جو عدالت میں پیش کیے جاسکیں۔پھر ایک دن پرویز مشرف نے کہا کہ اب جائیدادوں کی ریسرچ بند کردو، کیونکہ این آراو ہوگیا ہے۔اس نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان الیکشن جیت گئے ہیں، زرداری وفاق میں اور شریف خاندان پنجاب میں تھے، اب یہ تو حکمران تھے۔ جبکہ براڈ شیٹ نے کام کیا تھا، وہ کہتے جتنا کام کیا اس کے پیسے دے دو، معاہد ہ نہیں توڑا جاسکتا۔تاہم براڈشیٹ نے پیشکش کی ہے کہ ایون فیلڈ کی تحقیقات کرسکتے ہیں،مشرف کرپٹ نہیں تھے، غلطیاں کی ہیں، کہتے مجھے سعودی عرب نے پیسے دیے میں اس کا دبئی میں فلیٹ خرید لیا ہے۔کیس حکومت نے پیش کرنا ہے جب ثبوت نہیں دیں گے تو عدالت فیصلہ کیسے کرے گی۔براڈشیٹ سے متعلق فیصلہ آیا تواب نوازشریف نے کہا کہ براڈشیٹ نے بے گناہ قرار دے دیا ہے۔ عمران خان کیلئے سنہری موقع ہے، وہ براڈشیٹ کی پیشکش قبول کرلیں، لیکن عمران خان کے راستے میں ہمالیہ جیسی دیوار کھڑی ہے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے نے نوازشریف کو باہر بھیجا ، عمران خان کے اپنے ہیں یا پرائے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے شہبازشریف کو امید دلائی تھی کہ تمہیں وزیراعظم بنائیں گے، کابینہ بھی چن لی تھی۔بات یہ ہے کہ احتساب ہوگا، جب تاریخ کا دھارا ایک طرف جاتا ہے تو تنکے راہ نہیں روکتے، احتساب کو نہیں روکا جاسکتاہمیں اعتراض ہے کہ خان صاحب احتساب کی تقریریں نہ کریں،جو ادارہ احتساب کرتا ہے کرے، وہ خسروبختیار ہو، خٹک ہو، عثمان بزدار ہو، اور اپوزیشن کے لوگ سب کا احتساب ہو، خان صاحب ڈٹے ہوئے ہیں لیکن گانا گا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close