کراچی(پی این آئی) شہرقائد کے جنوب مغرب میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں جن کی ریکٹرسکیل پر شدت کم رہی تاہم زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق
کراچی کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ ہوئے۔جس کی شدت ریکٹرسکیل پر3.1 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب مغرب میں 195کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ برقرار، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.1 ریکارڈ شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.1 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے درجہ حرارت 6.1 ریکارڈ کیا گیا۔ سردی کی شدت اتوار کو بھی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں 28 تا 38 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔ سردی کی شدت آئندہ 3 روز تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.1 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے درجہ حرارت 6.1 ریکارڈ کیا گیا۔ سردی کی شدت اتوار کو بھی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں 28 تا 38 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔ سردی کی شدت آئندہ 3 روز تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں