حکمرانوں کی حالت دیکھ کر”بندر کے ہاتھ استرا” والی مثال بار بار قوم کے ذہن میں آرہی ہے، عمران صاحب کا بیان آنے والا ہے کہ نواز شریف کے لگائے پاور پلانٹس بلیک میل کررہے ہیں؟ ترجمان (ن) لیگ کا بیان

اسلام آباد( آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اڑھائی سال سے نالائق ، نااہل اور چور مسلط کردہ ٹولے کی وجہ سے ملک کے ہر شعبہ کا بریک ڈائون جاری ہے، ہر چیز کا بریک ڈائون ہورہا ہے ڈالر، معیشت، روزگار، کاروبار، آٹے، چینی، خوراک کا بریک ڈائون ہوچکا ہے ریلوے، پی آئی اے،

ایف بی آر، وزارتوں، اداروںاورخارجہ پالیسی کا بریک ڈائون ہوچکا ہے،جب حکمران چور ،نالائق اور نااہل ہو تو اندھیرا قوم کا مقدر بن جاتا ہے،حکمرانوں کی حالت دیکھ کرـ”بندر کے ہاتھ استر ا” والی مثال بار بار قوم کے ذہن میں آرہی ہے ، عمران صاحب کا بیان آنے والا ہے کہ نوازشریف کے لگائے پاور پلانٹس بلیک میل کررہے ہیں؟ ۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڑھائی سال سے نالائق ، نااہل اور چور مسلط کردہ ٹولے کی وجہ سے ملک کے ہر شعبہ کا بریک ڈائون جاری ہے ،بریک ڈائون کا ابھی تک آپ کو معلوم نہیں ہوسکا، لیکن یہ پتہ چل گیا کہ نوازشریف اس کا ذمہ دار ہے؟ کوئی شرم، کوئی حیا؟گرمیوں میں نواز شریف کی بنائی ہوئی پچیس ہزار میگا واٹ تک بجلی کی ترسیل ہو رہی تھی، لیکن آج نواز شریف کی غلطی کے وجہ سے نظام خراب ہو گیا ؟سردیوں میں نصف کھپت ہونے کے باوجود بجلی کی ترسیل نواز شریف کی غلطی کی وجہ سے نہیں ہو رہی ؟ کوئی شرم ؟؟کل تک نواز شریف کی بنائی ہوئی بجلی کی ترسیل ہو رہی تھی لیکن رات کو نواز شریف کی بنائی ہوئی بجلی کی ترسیل بند ہو گئی ؟ بات کرتے وقت شرم آنی چاہئیے،جن سے اڑھائی سال میں وفاق میں اور آٹھ سال میں خیبرپختونخوا میں ایک میگاواٹ بجلی نہیں بن سکی وہ کہہ رہے ہیں نواز شریف کی وجہ سے کل

رات بریک ڈائون ہوا ؟ مریم اورنگزیب نے کہاکہ نوازشریف نے قوم کو اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی، نئے پاور پلانٹس لگائے جو سیلیکٹڈ چلابھی نہیں پارہے،اگر ترسیل کا نظام خراب تھا تو عمران صاحب اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ صفر کیسے ہوئی؟حکمرانوں کی حالت دیکھ کرـ”بندر کے ہاتھ استر ا” والی مثال بار بار قوم کے ذہن میں آرہی ہے ،جب حکمران چور ،نالائق اور نااہل ہو تو اندھیرا قوم کا مقدر بن جاتا ہے،عمران صاحب کا بیان آنے والا ہے کہ نوازشریف کے لگائے پاور پلانٹس بلیک میل کررہے ہیں؟ ہر چیز کا بریک ڈائون ہورہا ہے ڈالر، معیشت، روزگار، کاروبار، آٹے، چینی، خوراک کا بریک ڈائون ہوچکا ہے ریلوے، پی آئی اے، ایف بی آر، وزارتوں، اداروںاورخارجہ پالیسی کا بریک ڈائون ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close