چینی ساختہ کورونا ویکسین کی پاکستان لانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد(آئی این پی ) چینی ساختہ کوروناویکسین کی پاکستان لانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی ادویہ ساز گروپ سائینوفارم نے کوروناویکسین پاکستان لانے کی اجازت مانگ لی اور کوروناویکسین رجسٹریشن کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)کو درخواست دے دی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز گروپ نے کوروناویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت بھی مانگ لی، سائینوفارم نیویکسین کے کلینکل ٹرائلز کا مکمل ڈیٹاجمع کرا دیا، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، رجسٹریشن بورڈچینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے گا۔ رجسٹریشن ہونے سے چینی کوروناویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔ پاکستان نے پہلے فیز کے لیے کوروناویکسین سائینوفارم سے لینی اعلان کیا ہے۔ پاکستان سائینوفارم سے کوروناویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدے گا۔ سائینوفارم کی کوروناویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کردہ ہے۔ پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کی آدھی فوج شدید ذہنی دبائوکا شکار نئی دہلی(این این آئی)پاکستان کے خلاف جعلی سرجیکل اسٹرائیکس کا بہانہ بنانے والی بھارت کی 13 لاکھ آرمی کی آدھی تعداد شدید دبائو کے باعث ڈری سہمی ہے جہاں اس کے سالانہ متعدد اہلکار تنگ آکر خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ برائے بھارت کے موجودہ کرنل نے بھارتی آرمی سے متعلق ایک تحقیق کی ۔ تحقیق کرنے والے کرنل اے کے مور نے بتایا کہ بھارتی فوج میں ذہنی دبائو بڑھتا جارہا ہے، جس میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران نمایا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو دونوں فوج آپریشنل دبائو کے شکار

کے ساتھ ساتھ غیر آپریشنل دبا ئوکے بھی شکار ہیں۔ رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں آپریشنز ان آرمی اہلکاروں کے ذہن پر اس دبا ئوکی سب سے بڑی وجہ قرار دی گئی ۔ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محاذ پر موجود مسلح اہلکاروں کا ذہنی دبا ئوان کے پیشے سے وابستہ ہیں، تاہم متعدد ایسے اہلکار بھی موجود ہیں جو اپنے معاشی حالات کی وجہ سے بھی شدید دبا ئومیں ہے جس کے باعث ان کی صحت متاثر ہوتی ہے جس سے ان کی یونٹ بھی متاثر ہوجاتی ہے۔ فروری 2019 میں پاکستان کے ہاتھوں دنیا بھر میں رسوا ہونے والی بھارتی فوج نے اس تحقیق کو تکنیکی وجوہات کو بنیاد بنا کر مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ بھارت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا 100 سے زائد بھارتی فوجی خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔ بھارت کے فوجیوں کی خودکشی میں ہلاکت کسی بھی دشمن کی جانب سے مارے جانے والے فوجیوں سے بھی زائد ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران بھارت کے تقریبا ایک ہزار فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close