کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق، 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 46 افراد چل بسے ،2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 ہزار 899

مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں اب تک 10 ہزار644 اموات ہوئیں ، اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 02 ہزار 416 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 969 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 34 ہزار 803 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار410 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھرمیں اب تک 70 لاکھ 88 ہزار 014 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 25 ہزار509، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 909 ، خیبرپختونخوا 61 ہزار 148، بلوچستان میں 18 ہزار373 کیسز، اسلام آباد 39 ہزار 120، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار478 ہوگئی۔ جولوگ خود کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں ان کیلئےکیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی پیشکش کر دی اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پانچ کورونا ویکسینز کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، جو لوگ ذاتی حیثیت میں ویکسین خریدنا چاہتے ہیں ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں چند ایسے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں کورونا وائرس مختلف قسم کا ہے اس لیے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سفری پابندیاں سخت کی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

نے بتایا کہ پاکستان کی پانچ ویکسینز سے متعلق بات چیت چل رہی ہے جس میں چینی ، روسی اور یورپی ویکسین شامل ہے۔ ایک چینی ویکسین کے ٹرائل چل رہے ہیں اس کو بھی دیکھیں گے۔ ایک چینی ویکسین کا پاکستان سمیت بڑے پیمانے پر ٹرائل ہورہا ہے جس پر دنیا کی نظریں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ذرائع اور براہ راست کمپنیوں سے ویکسین خریدیں گے، جو لوگ خود ویکسین خریدنا چاہیں ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی ، اس حوالے سے ایک خصوصی سافٹ ویئر بھی لانچ کیا ہے تاکہ منظم طریقے سے ویکسین لگائی جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close