اسلام آباد( آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز سے مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ کس طرح کا نکما میڈیا چلا رہی ہیں، بجلی بند ہوئی، آ بھی گئی،وزرا نے پریس کانفرنس بھی کر دی اور یہ
محترمہ اب اٹھی ہیں سو کے ۔کم از کم بندہ ڈیوٹی تو ٹھیک کرتا ہے۔اتوار کو بجلی کے بریک ڈائون کے حوالے سے مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر کو فوری طور پر مریم اورنگزیب کے خلاف ایکشن لینا چاہئیے۔ یہ کس طرح کا نکما میڈیا چلا رہی ہیں، بجلی بند ہوئی، آ بھی گئی،وزرا نے پریس کانفرنس بھی کر دی اور یہ محترمہ اب اٹھی ہیں سو کے۔کم از کم بندہ ڈیوٹی تو ٹھیک کرتا ہے۔ ویسے عظمی بخاری ، مریم اورنگزیب سے زیادہ محنتی ہیں۔ ہر دس میں سے سات پاکستانیوں نے حکومتی کارکردگی کا اچھا قرار دیدیا، گیلپ کا نیا سروے جاری اسلام آباد(پی این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات بارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ۔نجی ٹی وی کاکہنا ہے کہ سروے رپورٹ کے مطابق ہر10 میں سے 7 پاکستانیوں نے حکومت کی کورونا کیخلاف کارکردگی کو اچھا قراردیا، سروے کے مطابق مارچ میں مطمئن افراد کی شرح 60 فیصد تھی ،اپریل میں 82 فیصد ،جون میں 67 فیصد حکومتی کارکردگی کے معترف نکلے۔سروے رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ اگست میں69 فیصد،ستمبرمیں 70 فیصد افراد حکومتی کارکردگی سے مطمئن تھے ،اکتوبر سے دسمبر کے درمیان یہ شرح 73 فیصد پر دیکھی گئی ۔ کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ، لاک ڈاؤن میں
مزید سختی لانے کی اپیل کر دی گئی کورونا وائرس کی نئی قسم سے مریضوں میں بے تحاشا اضافے اور اموات کے بعد برطانوی سائنس دانوں نے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کی اپیل کر دی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزیدسختی کی جائے، موجودہ لاک ڈاؤن سے کرونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ روکنا مشکل ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 90 فی صد لوگ قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہیں، برطانوی حکومت اب تمام مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں