اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اندھیرے میں ڈوبا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے؟ ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نااہل، نالائق حکومت کو کچھ علم نہیں، وزراء اور ترجمانوں کی فوج عملی اور علامتیدونوں طور پر اندھیرے میں ہے،نااہلی کی ایک قیمت اور سزا ہے جسے آج ہم پوری قوم ادا کر رہے ہیں،
افسوس پاکستان عملی اور علامتی دونوں طور پر آج اندھیرے میں ڈوب چکا ہے ، دریں اثنا ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ملک میں گزشتہ رات ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات کے تعین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کی تشکیل ایم ڈی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے کی گئی ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق گدو میں ہفتے رات 11 بج کر 41 منٹ پر فنی خرابی ہوئی جس جس کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور سسٹم کی فریکونسی 50سے 0 پر آگئی۔ فریکوئنسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ملک میں اب تک بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں