اسلام آباد(پی این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات بارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ۔نجی ٹی وی کاکہنا ہے کہ سروے رپورٹ کے مطابق ہر10 میں سے 7 پاکستانیوں نے حکومت کی کورونا کیخلاف کارکردگی کو اچھا قراردیا، سروے کے مطابق مارچ میں مطمئن افراد کی شرح 60 فیصد
تھی ،اپریل میں 82 فیصد ،جون میں 67 فیصد حکومتی کارکردگی کے معترف نکلے۔سروے رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ اگست میں69 فیصد،ستمبرمیں 70 فیصد افراد حکومتی کارکردگی سے مطمئن تھے ،اکتوبر سے دسمبر کے درمیان یہ شرح 73 فیصد پر دیکھی گئی ۔ کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ، لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کی اپیل کر دی گئی کورونا وائرس کی نئی قسم سے مریضوں میں بے تحاشا اضافے اور اموات کے بعد برطانوی سائنس دانوں نے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کی اپیل کر دی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزیدسختی کی جائے، موجودہ لاک ڈاؤن سے کرونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ روکنا مشکل ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 90 فی صد لوگ قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہیں، برطانوی حکومت اب تمام مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں