جولوگ خود کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں ان کیلئےکیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پانچ کورونا ویکسینز کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، جو لوگ ذاتی حیثیت میں ویکسین خریدنا چاہتے ہیں ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں

چند ایسے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں کورونا وائرس مختلف قسم کا ہے اس لیے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سفری پابندیاں سخت کی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ پاکستان کی پانچ ویکسینز سے متعلق بات چیت چل رہی ہے جس میں چینی ، روسی اور یورپی ویکسین شامل ہے۔ ایک چینی ویکسین کے ٹرائل چل رہے ہیں اس کو بھی دیکھیں گے۔ ایک چینی ویکسین کا پاکستان سمیت بڑے پیمانے پر ٹرائل ہورہا ہے جس پر دنیا کی نظریں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ذرائع اور براہ راست کمپنیوں سے ویکسین خریدیں گے، جو لوگ خود ویکسین خریدنا چاہیں ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی ، اس حوالے سے ایک خصوصی سافٹ ویئر بھی لانچ کیا ہے تاکہ منظم طریقے سے ویکسین لگائی جاسکے۔ وہ اسلامی ملک جس نے امریکا، برطانیہ اور فرانس سے کورونا ویکسین لینے پر پابندی لگا دی، وجہ کیا بتائی گئی؟ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا، برطانیہ اور فرانس سے کورونا ویکسین لینے پر پابندی لگا دی اور کہا ہے کہ یہ ممالک قابل بھروسہ نہیں کسی اور قابل بھروسہ ملک سے کورونا ویکسین لی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ایران پر سے امریکی پابندیاں فوری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے،انکا کا کہنا تھا کہ یہ ممالک قابل بھروسہ نہیں دوسری اقوام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، ایران دوسرے قابل بھروسہ ممالک سے کورونا ویکسین لے سکتا ہے۔ عالمی جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کی جلدی نہیں لیکن ایران پرسے پابندیاں فوری ختم ہونی چاہیے۔مشرق وسطیٰ میں امریکا کے برخلاف ایران کا کردار تعمیری ہے اور یہ کردار جاری رہے گا۔ غریب ملکوں کو کرونا ویکسین کب ملے گی؟ عالمی ادارہ صحت نے اعلان کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close