لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیرخان نے کہا کہ استعفے انشا اللہ سینٹ کے انتخابات کے بعد دیئے جائیں گے‘پارٹی اجلاس میں ضمنی انتخابات پر ابتدائی مشاورت کی گئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ استعفے ایسے وقت میں دیئے جائیں گے
جب ہم سمجھیں گے کہ پارلیمان کا اب چلنا مشکل ہے ،استعفے دینا ہمارا ہدف نہیں، ہدف تو اگلے انتخابات کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماراہدف استعفےنہیں صاف، شفاف اور مداخلت سےپاک انتخابات ہیں جس کے لئے ہم پوری جدوجہد کر رہے ہیں ۔ الیکشن لڑیں گے، جیتیں گے اور پھر مستعفی ہو جائیں گے، اپوزیشن نے سیاسی افراتفری مچانے کا فیصلہ کر لیا اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی یہ پالیسی ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں بھی جائیں گے لیکن پی ڈی ایم والے ضمنی انتخابات لڑ کر دوبارہ مستعفی ہو جائے گی ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی پالیسی یہ ہے کہ وہ ضمنی انتخابات تو لڑیں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دوبارہ پھر استعفے دے دیے جائیں گے اگر حکومت اس پر ضمنی انتخابات کروا دیتی ہے تو یہ ضمنی الیکشن لڑ کر دوبارہ حلف لیں گے اور دوبارہ استعفے دے دیں گے ، یہ ایسی افراتفری مچانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے حکومت اس قابل ہی نہ رہے کہ وہ حکومت کر سکے بلکہ ان ہی معاملات میں الجھی رہے۔تجزیہ کار کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ کسی بھی حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے ختم کرنے کے خلاف رہی ہے ، سیاست میں ہر جماعت نے اپنا فائدہ دیکھنا ہوتا ہے ، پیپلزپارٹی بھی دیکھ رہی ہے کہ اگر سندھ حکومت جاتی ہے تو ان کو
فائدہ ہوگا یا نقصان ہوگا۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے استعفے دیے تو ان کے اندر فاروڈ بلاک بن جائیں گے، کروڑوں روپے خرچ کر اسمبلیوں میں آنے والے ان کی باتوں پر نہیں جائیں گے، پی ڈی ایم والے لوگوں کو بےوقوف سمجھتے ہیں، لیکن ان کو لاہور میں پتا لگ گیا کہ لوگ بےوقوف نہیں ہیں۔انہوں نے چکوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے استعفے دیے تو ان کے اندر فاروڈ بلاک بن جائیں گے، کروڑوں روپے خرچ کر اسمبلیوں میں آنے والے ان کی باتوں پر نہیں جائیں گے، مولانا فضل الرحمان 12 ویں کھلاڑی ہیں، عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم والے لوگوں کو بےوقوف سمجھتے ہیں۔ اپوزیشن لوگوں کو حقارت سے دیکھتی ہے، لاہورمیں ان کو پتا لگ گیا کہ لوگ بےوقوف نہیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں