ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈائون، بحالی کب تک ممکن ہو گی؟ اعلان ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاون، بجلی کی بحالی صبح تک ممکن ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی بندش کے بعد حکومتی ذرائع کی جانب سے اہم معلومات جاری کی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اگلے 3 گھنٹوں کے اندر بجلی کی ترسیل بحال ہو

گئی، جبکہ ملک کے باقی علاقوں میں صبح 8 بجے تک ترسیل بحال ہوگی۔بجلی کے بریک ڈاون کے حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے بھی تفصیلات جاری کی گئی ہیں:بتایا گیا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گڈو میں 11:41پر فالٹ پیدا ہوا، فالٹ نے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ کی اور جس کی وجہ سے ایک سینڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی 50سے 0پر آئی۔فریکونسی کے گرنے کی وجہ سے پاور پلانٹس بند ہوئے ہیں ۔اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا۔ جبکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک بڑے کول پاور پلانٹ کی بندش کی وجہ سے تمام پاور پلانٹس ٹرپ ہوئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی کا عمل جاری ہے، لیکن بحالی کے عمل میں کئی گھنٹوں کا وقت لگے گا ۔اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ نیشنل پاور گرڈ میں فنی خرابی کے باعث بجلی معطل ہوئی ہے۔ برائے مہربانی اطمینان رکھیں۔ سب اللہ کا شکر ہے۔ یہ بڑی فنی خرابی کی کوئی وجہ ہے جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔ عمر ایوب وزیر برائے بجلی اور ان کی پوری ٹیم بجلی ٹرپ ہونے کے ایشو پر کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close