مچھ سانحے میں وزیراعظم کو پہلے روز جانا چاہیے تھا تاخیر سے ہزارہ برادری کے دکھ میں مزید اضافہ ہوا،مراد علی شاہ

ٹنڈو الہیار(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی بھی صورت حکومت کرنے کے قابل ہی نہیں۔مچھ سانحے میں وزیراعظم کو پہلے روز جانا چاہیے تھا تاخیر سے ہزارہ برادری کے دکھ میں مزید اضافہ ہوا۔ چینی کے دام کچھ روز کے لیے کم ہوئے اور پھر دوبارہ قیمتوں میں

اضافہ ہوگیا ہے ۔لوگ ان کو خود نکال کر باہر پھینک دیں گے۔ وفاق کی جانب سے بقایاجات نہ ملنے کی وجہ سے ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے نے ٹنڈوالہیار میں چھاچرو کے ایم این اے پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ ٹنڈوالہ یار کے کامارو شریف میں ان کے بیٹے امیر علی شاہ سے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ سانحہ مچھ پر وفاق سیاست کر رہا ہے پی ڈی ایم نے تدفین کے حوالے سے کوئی بھی بیان نہیں دیا بلاول بھٹو مریم نواز ھزارہ برادری کے پاس  پہنچے تھے متاثرین کے دکھ میں شامل ہونے کہ لیئے اگر یہ لوگ پہلے دن چلے جاتے تو شہدا کے ورثا کو تکلیف نہ ہوتی انہونے مزید کہاکہ پیر نور محمد شاہ جیلانی تھر میں چھاچچرو کے ایم این اے تھے جو NA 221 پر شاہ محمود قریشی کو شکست دیکر کامیاب ہوئے انکی موت پر ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں نور محمد شاہ جیلانی کی موت نے ایک بڑا سیاسی خلا پیدا کردیا ہے۔مچھ سانحے میں وزیراعظم کو پہلے روز جانا چاہیے تھا تاخیر سے ہزارہ برادری کے دکھ میں مزید اضافہ ہوا۔پی ڈی ایم تحریک متحد ہے مخالفین غلط قیاص آرائیوں سے تحریک کو نقصان پہچانے کی ناکام کوشش میں ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی نے استعفوں سے کنارہ نہیں کیا سیاسی حکمت عملی اپنائی ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ ڈالی

ہے بہت جلد پریشان حال عوام کا سمندر نیازی سرکار کا تختہ الٹ دینگے انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے علی زیدی  ودیگر کے بیان سمجھ سے بالاتر ہیں نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ ان کی پارٹی کرے گی پیپلز پارٹی کے سی اے سی  میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی عروج پر ہے کچھ دن قیمتیں کم کرکے یہ سجھتے ہیں عوام کو ریلکس دے دیا وفاق کی جانب سے بقایاجات نہ ملنے کی وجہ سے ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close