شہباز گل پر حملے کو چار دن ہو گئے ہیں، ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ، فواد چوہدری

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ شہباز گل پر حملے کو چار دن ہو گئے ہیں، ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ میری توقع تھی انتظامیہ اور نون لیگ حملے کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں گے لیکن ابھی تک کچھ ایسا نہیں

ہوا،کوئی سیاسی جماعت اور لیڈر اس روئیے کی حمایت نہیں کر سکتا،کاروائی ہونی چاہئے تا کہ ایسے واقعات کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔وزیراعظم کی زیر صدارت سانحہ مچھ اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہکوئٹہ( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سانحہ مچھ اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میںسیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم نے صوبے میں سیکورٹی مربوط بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں صوبے کی سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میںگورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، سید علی زیدی، علی امین گنڈاپور، معاون خصوصی سید ذولفقار عباس بخاری، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیر داخلہ ضیا لانگو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی، آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور اعلی سول و عسکری حکام شریک نے شرکت کی اجلاس میں سانحہ مچھ اور بلوچستان کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفننگ دی گئی

اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیاوزیراعظم نے صوبے کی سیکورٹی صورتحال کا از سرنو جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی انتظامات مربوط بنانے کی ہدایت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close