کوئٹہ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو اسلامی ،عوام کو خوشحال بنانے اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنی تحریک کاآغاز کردیا ہے۔عوام کی بہت سی امیدوں کے باوجودموجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتو ں کی طرح عوام کیلئے مصیبت بن گئی ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو
تمام وسائل سے مالا مال کیاہے ۔ لیکن قومی ترجیحات کاتعین ،بلاتفریق احتساب نہ ہونا اورلوٹ مار ،بے حسی بدعنوانی کا تسلسل سے جاری ہونے کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں عوامی کی بنیادی مسائل سے حکمرانوں نے منہ موڑ لیا ہے بلوچستان کو خراب حالت پرچھوڑ دیاگیاہے دشمن کی سازشیں بھی عروج پر ہے ،جماعت اسلامی سابقہ وموجودہ حکمرانوں سمیت سب کا بلاتفریق احتساب چاہتی ہے ،لٹیروں کو قرارواقعی سزااور قومی دولت برآمدگی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔عوام کو جماعت اسلامی کا پیغام،کارکردگی پہنچانے کی ضرورت ہے سب کو آزمانے کے بعداب قو م کو جماعت اسلامی کے ذمہ داران، نوجوان اور علمائے کرام سے امیدیں وابستہ ہیں انشاء اللہ ہم پاکستان حقیقی طور پراسلامی بناکر ہرطبقہ ہر قوم ہر علاقے کے عوام کوان کا حق دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے چمن پھاٹک جامع مسجد میں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے مختلف زونز کے نو منتخب امراء کے حلف برادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سنیٹرسراج الحق نے امیر صوبہ مولاناعبدالحق ہاشمی،نائب امیر ڈاکٹر عطاء الرحمان ،امیر ضلع حافظ نورعلی کی موجودگی میں زونز کے نئے منتخب ذمہ داران سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹرسراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی
اللہ کی مدداور عوامی قوت سے اس بدترین حالات کو ٹھیک کر سکتی ہے عوام نے سب کوآزمالیا سب نے بدعنوانی ،مہنگائی ،بے روزگاری میں اضافہ کیا اب جماعت اسلامی رہ گئی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی حالات کو ٹھیک اور نظام کو تبدیل کر سکتی ہے ۔موجودہ حکومت میں عوام کے مسائل مشکلات پریشانی بے روزگاری اور مہنگائی میں بدترین اضافہ کرکے غریب کم آمدنی والے افراد کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے ۔ڈھائی سال مکمل ہوگیے لیکن کوئی ایک وعدہ ،منشور کے کسی ایک نقطے پر بھی موجودہ حکمرانوں نے عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام کااعتماد ان لٹیروں سے اُٹھ گیا ہے بلوچستان کے عوام شدید مشکلات وپریشانیوں کا شکار ہیں اسلام کی حکمرانی ہی ہمارے مسائل کا علاج ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ قرار داد مقاصد ،آئین پاکستان کی رہنمائی کو اس کی روح کے مطابق نافذ کیا جائے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں پاکستان کو اسلامی پاکستان بنانا ہماری منزل ہے۔ اسلام کا معاشی نظام نافذ کیا جائے ،سود کاخاتمہ کرتے ہوئے قرضوں کی بیساکھیوں اور کشکول توڑاجائے یہی ملک و ملت کے مفاد میں ہے۔ اسی سے غربت کاخاتمہ ہوگا ، عام آدمی کے لیے روزگار، تعلیم، علاج ، رہائش کی فراہمی ممکن ہوگی۔ مہنگائی کے خاتمے کیلئے آٹا ،25فیصد ،چینی 49فیصد ،گھی 30فیصد ،پٹرول 30فیصد ،گیس 40فیصد اور بجلی 35فیصد کم قیمتوں پر مہیا کی
جائیں۔ سستا ، آسان نظام عدل ہر شہری کو انصاف مہیاکرناحکومت کی ذمہ داری ہے ، امیر و غریب کے لیے ایک قانون ، جج اور عدلیہ آزاد ہوں ، نظام عدل سے کرپشن کا خاتمہ ہو ، خواتین کے لیے جائیدادمیں وراثت کے حصول کا سہل نظام اور ہر شہری کی آزادی کاحق محفوظ ہو ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ احتساب کو حکومتی حمایت کے لیے آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا بند کرکے سب کے احتساب یقینی بنایاجائے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں