وزیراعظم کی زیر صدارت سانحہ مچھ اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

کوئٹہ( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سانحہ مچھ اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میںسیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم نے صوبے میں سیکورٹی مربوط بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر

صدارت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں صوبے کی سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، سید علی زیدی، علی امین گنڈاپور، معاون خصوصی سید ذولفقار عباس بخاری، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیر داخلہ ضیا لانگو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی، آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور اعلی سول و عسکری حکام شریک نے شرکت کی اجلاس میں سانحہ مچھ اور بلوچستان کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفننگ دی گئی اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیاوزیراعظم نے صوبے کی سیکورٹی صورتحال کا از سرنو جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی انتظامات مربوط بنانے کی ہدایت کی ۔سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں ،عثمان بزدارلاہور( این این آئی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ـ ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور پوری حکومت غم کی گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے ـسانحہ مچھ میں قیمتی انسانی جانوں کے

ضیاع پر دلی دکھ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ مچھ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ـ ہزارہ برادری کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں ـبعض لوگوں نے اس سانحہ پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کیـ افسوس کا مقام ہے کہ ہزارہ برادری کا دکھ درد بانٹنے کی بجائے سیاست کی گئیـ یہ وقت ہزارہ برداری کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close