لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) مالی مشکلات کا شکار ہو گئی ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں 8لاکھ روپے ادانہ کئے جا سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی مالی مشکلات کی وجہ سے ماڈل ٹائون میں واقع مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون کے 40ملازمین
کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی گارڈز، خانساموںسمیت دیگر شعبوں کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ8لاکھ روپے بنتی ہے لیکن ایک ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی جس وجہ سے ملازمین شدید پریشان ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ہے،اڑھائی برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیںلاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کے بے مقصد جلسوں اور ریلیوں کی منفی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے۔ اپوزیشن والے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینگے۔استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کرکےجمہوری اقدار کی توہین کر رہی ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ الزامات لگانے والےپہلے اپنے کرپشن آلود گریبانو ںمیں جھانکیں۔مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملاً اقدامات کئے۔وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ہے۔اڑھائی برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔صوبے میں ون مین شو کاخاتمہ کیا ہے۔ترقیاتی منصوبے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے مکمل کئے
جا رہے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں