وفاقی حکومت نے وعدے بہت کیے مگر کام پیپلزپارٹی نے کیا،رہنما پی پی

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کا گیارہ سو ارب روپے کا کراچی پیکج ان کے ماضی کے اعلانات کی طرح دعوؤں تک ہی محدود رہا ۔پیپلزپارٹی کراچی کو

اس کا اصل مقام دلانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی ۔ہفتہ کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ کراچی شہر کے ساتھ ان تمام لوگوں نے بے وفائی کی ہے جنہوں نے حکومت بنانے کے لئے ووٹ تو کراچی سے لئے مگر نوٹ خرچ نہیں کئے بے وفائی نام نہاد کراچی کے ٹھیکیداروں نے کی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت کو وفاقی حکومت سے پیسے نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ سنا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم این ایز کو پیسے ملے ہیں مگر یہ پیسے کہاں لگے ہیں 162 ارب روپے اور اب 11 سو ارب روپے کا وعدہ کیا گیا مگر  وہ پیسے کہاں گئے  گورنر سندھ عمران اسماعیل ماضی کے منصوبوں کی تختیوں پر اپنے نام لکھوا رہے ہیں۔نوید بھٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وعدے بہت کیے مگر کام پیپلزپارٹی نے کیا، اب کراچی بھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا، کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور تمام ترقیاتی کام معیاری ہیں۔ سانحہ مچھ ،جاں بحق کار کنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئیکوئٹہ(ااین این آئی) مچھ میں قتل کئے گئے 10 مزدوروں کی نماز جنازہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں ادا کی گئی۔ جنازے میں ہزارہ برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری، وفاقیوزیر علی زیدی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر صوبائی وزراء نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی

۔ بعد ازاں جاں بحق افراد کی تدفین ہزارہ قبرستان کر دی گئی واضح رہے کہ لواحقین اور ہزارہ برادری کے افراد گزشتہ 6 روز سے احتجاج پر تھے۔ گزشتہ روز تمام مطالبات تسلیم کرنے کی حکومتی یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close