علی وزیر اور پی ٹی ایم کے دیگر رہنماؤں کے خلاف کیس جیل میں چلانے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)انسداددہشتگردی عدالت نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے مقدمے میں نامزد علی وزیر اور پی ٹی ایم  کے دیگر رہنماؤں کے خلاف کیس جیل میں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ زرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور

نازیبا زبان استعمال کرنے کے مقدمے میں نامزد رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور دیگر کے خلاف درج مقدمات سینٹرل جیل میں قائم انسداددہشت گردی کلفٹن کے بجائے جیل میں قائم انسداد دہشت گردی میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کیس میںملزمان کو اے ٹی سی کلفٹن پیش کرنے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، اس لیے مقدمہ جیل میں قائم عدالت میں چلایا جائے حکومت گرنے والی ہے ،اسے اب سہارا دینے والے بھی نہیں سنبھال سکتے،سینیٹر سردار محمد یعقوب خانلورالائی(این این آئی) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر جے یو آئی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر مولانا امیر زمان پشتون خواء میپ کے مرکزی سیکر ٹری سابق صوبائی وزیر عبید اللہجان بابت نے کہا ہے کہ تیرہ جنوری کو لورالائی کا جلسہ حکومت کو اقتدار سے محروم کرنے میں معاون ثابت ہوگا حکومت گرنے والی ہے اسے اب سہارا دینے والے بھی نہیں سنبھال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے غرور و تکبر میں ہزارہ مظاہرین اور لواحقین کو بلیک میلنگ کا طعنہ دیکر انکے زخموں پر نمک پاشی ۔کی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سلیکٹیڈ حکومت کا بوریا بستر گول کرنے تک چین سے نہیں بیٹھی گی حکومت کی پوری

کوشش ہے کہ پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈال کر وہ اپنی حکومت کو دوام دیں لیکن انکی یہ کوشش ہم ناکام بنادینگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم گیارہ جماعتوں کا اتحاد ہے ہر جماعت کا اپنا ایک الگ نقطہ نظر ہے وہ اپنی رائے قائم کرنے میں آزاد ہیں البتہ عمران خان حکومت کے خاتمے ملک میں جمہوریت ائین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ہم ایک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اسمبلی اور ائین پر قبضہ کرلیا گیا ہے یہ ادارے عملآ یر غمال بن گئے ہیں انھیں ازاد کرنے کیلئے پی ڈی ایم نے میدان میں نکل کر کمر کس لی ہے ہم ملک کو بند گلی میں لیجانے والوں کے عزائم ناکام بنا دینگیے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام اپوزیشن کو جھکانے کا سلسلہ جاری ہے بی این پی مینگل کے خلاف بلوچستان میں زیادتی کا آغاز اسکی ایک کڑی ہے جبکہ بلوچستان میں باپ پارٹی کی اہم اتحادی اے این پی کے صوبائی ترجمان اسد اچکزئی کئی ماہ سے لاپتہہیں لیکن انھیں حکومت بازیاب کرانے میں ابتک ناکام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کو تحفظ حاصل نہیں ہے یو این کے اہلکار وں پر ہمارے ہی ملک میں بھارت انھیں نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ہمارے حکمران سوئے ہوئے ہیں ہمارے سرحدات پر مداخلت کا سلسلہ بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے عوام بے یارومدد گار ہیں عمران خان نیازی ماضی میں اسی عوام کی وکالت کیا کرتے تھے لیکن حکومت میں انے کے بعد انہوں نے خود کہا کہ سکون صرف

قبر میں ملے گا اور عوام کو بے صبر ی کا طعنہ بھی دیا اور ساتھ یہ بھی کہہ دیاکے مسائل بجلی کا سچ نہیں کہ میں آن کرکے انھیں حل کروں یہ عوام کے زخموں پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام بدلنے والوں نے ملک کا جو حشر کردیا ہے اس سے لگتا ہے کہ ملک کی خود مختیاری خطرے میں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پی ڈی ایم اور فوج و دیگر اداروں کو لڑانے کی کوشش ہم نے ناکام بنا دی ہے ہم آئین پر عمل چاہتے ہیں ہماری سب سے بڑی گناء بھی یہی ہے عوام مہنگائی بے روزگاری سے تنگ ہیں بجلی گیس تیل ہر ہفتے مہنگی کی جارہی ہے ہمیں بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن عوام نے ساتھ دیا تو حکومت سے جلد نجات حاصل کرنے میں اللہ کے فضل وکرم سے ضرور کامیابی حاصل کرلینگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close