اسلام آباد(پی این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز لاہور میں سہولت بازار سے مچھلی خریدی ۔ اس موقع پر دکاندار نے معاون خصوصی کے لیے مچھلی کے رعایتی نرخ پانچ سو روپے بتائے۔ فردوس عاشق اعوان نے دکاندار کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو قیمت سب سے لے رہے ہو مجھ سے بھی وہی لو۔
مچھلی کی قیمت ادا کرنے کے بعد معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پیسے اپنی جیب سے دئیے ہیں، حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی۔ اس موقع پر سیاسی طنز کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان بولیں کہ نوازشریف ٹرائوٹ مچھلی کھاتے کھاتے برطانیہ پہنچ گئے ہیں اور یہاں سے ساری ٹرائوٹ ختم کر گئے ہیں۔دوسری جانب خبرآئی ہے کہ پنجاب کے ضلع بہاو لنگر کی تحصیل منچن آباد میں آنے والے زہریلے پانی کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں ۔زہریلا پانی دریائے ستلج میں آیا جس کے نتیجے میں ہزاروں مچھلیاں مرگئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعے کا خوفناک عنصر یہ ہے کہ زہریلے پانی سے متاثرہ مچھلیاں بہاولنگر، لاہور اور دیگر شہروں میں تقسیم کی جاچکی ہیں-اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج ہیڈسلیمانکی میں زہریلے پانی کے باعث مرنے والی ہزاروں مچھلیوں کی ترسیل کو فور ی طور پر روکا جائے، متاثرہ مچھلیاں انسانی صحت کیلئے خطرناک ہوسکتی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں