سانحہ مچھ ،جاں بحق کار کنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کوئٹہ(ااین این آئی) مچھ میں قتل کئے گئے 10 مزدوروں کی نماز جنازہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں ادا کی گئی۔ جنازے میں ہزارہ برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری، وفاقی

وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر صوبائی وزراء نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ بعد ازاں جاں بحق افراد کی تدفین ہزارہ قبرستان کر دی گئی واضح رہے کہ لواحقین اور ہزارہ برادری کے افراد گزشتہ 6 روز سے احتجاج پر تھے۔ گزشتہ روز تمام مطالبات تسلیم کرنے کی حکومتی یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔مچھ میں تحریب کاری کے واقعہ پر حکومتی اور انتظامی مشینری بغیر کسی تاخیر کے متحرک ہوئی ، سینئر مرکزی رہنمااسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو عوام کے ووٹوں سے پانچ سال کیلئے حکومت ملی ہے اور صرف اپوزیشن کی خواہش پر اس کی قبل از وقت معیاد پوری نہیں ہو سکتی ، جمہوریت کی گاڑی چلتی رہے گی ،وزیر اعظمعمران خان نے ملک سے کرپشن اور اس کے بل بوتے پر سیاست کرنے والوں کا بوریا بستر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے گول کردیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی مسلسل جدوجہد اور عزم سے مافیاز کی گرفت کمزور ہو رہی ہے اور رد عمل کے طور پر مزاحمت کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131کے پارٹی رہنمائوں اور اکابرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ماضی میں عوام کی

آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے نام نہاد احتساب کے نام پرایک دوسرے کی کرپشن کی پردہ پوشی کی گئی لیکن اب تحریک انصاف کے دور حکومت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد کی بیل منڈھے چڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہیںان کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت سے دو سالوں میں معجزوں کی توقع کرنا مضحکہ خیز ہے ، عوام آگاہ ہیں سابقہ حکمرانوںنے ملک میں جتنے بیگاڑ پیدا کئے ہیں انہیں راتوں رات ٹھیک نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کیلئے وقت درکار ہے اور حکومت اس طرف مثبت پیشرفت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما انوکھے لاڈلے بنے ہوئے ہیں جواقتدار کی ہوس میں قبل از وقت انتخابات کے خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مچھ میں تحریب کاری کے واقعہ پر حکومتی اورانتظامی مشینری بغیر کسی تاخیر کے متحرک ہوئی اور سازش اوراسپر عمل کرنے والوں تک پہنچا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں