سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد فردوس شمیم نقوی کو کونسا خصوصی عہدہ دیا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفیٰ ہو گئے ہیں لیکن اب ذرائع بتا رہے ہیں کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کا سندھ افیئرز پر فوکل پرسن بنانے کی پیشکش کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران

خان کو بھجوا دیاہے ، فردوس شمیم نے قیادت کی جانب سے استعفیٰ طلب کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ 24 سال سے پارٹی کے ساتھ ہوں اور دوسری باراستعفیٰ مانگا گیاہے۔فردوس شمیم کو سندھ افیئر ز کیلئے وزیراعظم کا فوکل پرسن بنائے جانے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ فردوس شمیم سے گزشتہ سال 30 ستمبر کو بھی استعفیٰ طلب کیا گیا تھا ، وفاقی حکومت کے کلاف متنازعہ بیان اور خراب کارکردگی استعفے کی وجہ بنی ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فردوس شمیم نقوی کی جگہ سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ استعفیٰ دینے کے بعد تحریک انصاف چھوڑ دوں گا یا نہیں؟ شمیم نقوی میدان میں آگئے، واضح اعلان کر دیا پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری پہلی اور آخری جماعت ہے، کہیں نہیں جارہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق استعفے کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، پارٹی سے نہیں۔بطور اپوزیشن لیڈر اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا چکا ہوں۔ فردوس شمیم نقوی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی چیئرمین کو استعفیٰ واٹس ایپ پر بھیج دیا ہے۔ گورنر سندھ نے اپوزیشن پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز کوملاقات کے لیے بلایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی مرکزی قیادت کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے۔پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے انہیں مستعفی ہونے کا کہا تھا۔جس پر انہوں نے اپوزیشن لیڈر

کی تبدیلی پر پارٹی قیادت کا فیصلہ منظور کرتے ہوئے استعفیٰ دےد یا تھا۔ واضح رہے کہ آج صبح فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفی وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ میں کھل کر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سندھ میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سے استعفیٰ لینے کے بعد حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کا پیغام فردوس شمشم نقوی کو پہنچایا ۔فردوس شمیم نقوی کو ہٹا کر حلیم حادل کو سندھ کا اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں