وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

کراچی (پی این آئی) سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لواحقین کے خلاف بلیک میلنگ کا بیان دینے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ واقعی کٹھ پتلی

ہیں، وزیراعظم ہزارہ کمیونٹی کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ، وزیراعظم کا بلیک میلنگ سے متعلق بے حسی کی انتہاء ہے ، عوام کے ووٹوں سے آنے والے وزیراعظم مظلوموں کے زخموں پر ایسے نمک نہیں چھڑکتے ، ناجائز ، نااہل اور نالائق سلیکٹڈ اپنے اقتدار میں رہنے کے تمام جواز کھو چکے ہیں ، گذشتہ کئی روز سے میتیں رکھ کر وزیراعظم کا انتظار کرنے والوں پر اس طرح کا الزام لگانا شرمناک عمل ہے ، وزیر اعظم بیان واپس لے کر ہزارہ کمیونٹی سے معافی مانگیں۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا بیان کوئٹہ میں پڑی میتوں کی توہین ہے، وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ نا صرف نا اہل ہیں بلکہ بے رحم بھی ہیں ، ہزارہ برادری عمران خان سے نہیں ملک کے وزیراعظم سے مطالبہ کر رہی ہے، آج یہ بھی ثابت ہو گیا کہ وہ خود کو وزیر اعظم بھی نہیں سمجھتے، وزیراعظم کو لگتا ہے کہ جائز مطالبات کرنا بلیک میلنگ ہے ، عمران خان بنی گالا کے وزیراعظم ہو سکتے ہیں وہ ملک کے وزیر اعظم نہیں بن سکے، وزیراعظم نے کوئٹہ جانے کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ بنا دیا ہے، انا پسند اور بے رحم وزیراعظم نے آج بد ترین مثال قائم کی ہے، ہزارہ برادری کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک پر ایک فاشسٹ حکمران مسلط کیا گیا ہے، اس فاشسٹ وزیراعظم کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ، 6بہنوں کا اکلوتا بھائی شہید ہوگیا، ان کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا، کیا وزیراعظم کو لگتا ہے کہ ان کا مطالبہ غلط ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close