کوئٹہ (پی این آئی) حکومت اور کوئٹہ مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں جس کے بعد جبکہ لواحقین نے میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوئٹہ مظاہرین اور حکومت کے درمیان میتوں کی تدفین پر معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد شہداء کے لواحقین نے میتوں کی تدفین پر
رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ جبکہ دیگر مطالبات پر بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ قریبی رفقاء نے عمران خان کو کوئٹہ جانے پر مجبور کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان کسی بھی وقت کوئٹہ روانہ ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی ٹیم کو لواحقین اور مظاہرین کو قائل کرنے کی ہدایت کردی ہے، وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جلد از جلد مظاہرین کو آمادہ کریں کہ وہ میتوں کی تدفین کر دیں۔اس حوالے سے حکومت نے جید علماء سے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کروانے کے لیے مدد مانگ لی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور وفاقی وزیر علی زیدی دھرنے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں خصوصی مذاکراتی ٹیم اور دھرنا منتظمین کے درمیان بات چیت شروع ہو چکی ہے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کی تدفین پر آمادگی کے اعلان کے ساتھ ہی وزیراعظم کوئٹہ کے لیے نکل جائیں گے۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کا طیارہ بھی نور خان ایئربیس پرتیار کھڑا ہے، مظاہرین کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہوں گے۔حکومت اور کوئٹہ مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں جس کے بعد جبکہ لواحقین نے میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوئٹہ مظاہرین اور حکومت کے درمیان میتوں کی تدفین پر معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد شہداء کے لواحقین نے میتوں کی تدفین پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں